ETV Bharat / city

کورونا مریض کا علاج کررہی خاتون ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی

author img

By

Published : Apr 15, 2020, 12:48 PM IST

کورونا مریض کا علاج کررہی خاتون ڈاکت ساتھ بدسلوکی
کورونا مریض کا علاج کررہی خاتون ڈاکت ساتھ بدسلوکی

دارالحکومت دہلی کے لوک نائک اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ بد سلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کورونا وائرس کے متاثرہ مریض کے علاج میں مصروف تھی کہ اسی دوران مریض اور اس کے اہل خانہ نے اس کے ساتھ بدسلوکی شروع کر دی۔

اس دوران جب مرد ڈاکٹر خاتون ڈاکٹر کو بچانے آئے تو مریضوں نے انہیں گھیر لیا، مریضوں اور اہل خانہ کی تشدد کو دیکھ کر ڈاکٹروں اور نرسنگ عملہ نے اپنی جان بچانے کے لئے ڈیوٹی روم میں چھپ گئے اور فوری طور پر سیکیورٹی اہلکاروں کو فون کیا۔

بتا دیں کہ دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑھے ہیں جو کہ ایک تشویشناک بات ہے، پیر کو کورونا وائرس کے 356 سامنے آئے تھے جس پر وزیر اعلی نے کافی تشویش ظاہر کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.