اولمپک سے لوٹے ہیروز کا والہانہ استقبال

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 2:52 AM IST

http://10.10.50.70//urdu/09-August-2021/notonlywonmedalsalsowontheheartsofthepeopleanuragthakur-sportes-vis-up-noida-upur10010_09082021235200_0908f_1628533320_85.jpg

اولمپک میں سے لوٹے کھیلاڑیوں کا دہلی کے آشوکا ہوٹل میں مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لمبی جدوجہد کے بعد کامیابی ملی ہے اس سے نئی نسل کے نوجوان سبق حاصل کریں گے۔

مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے پیر کو دہلی کے اشوکا ہوٹل میں ٹوکیو اولمپکس سے واپس لوٹنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے لئے منعقدہ اعزازی تقریب میں انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے نہ صرف تمغے جیتے ہیں بلکہ لوگوں کے دل بھی جیتے ہیں۔
انوراگ نے کہا "نہ صرف تمغے، بلکہ آپ سب نے ہندوستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ آپ سب نئے ہندوستان کے نئے ہیرو ہیں۔ آپ نوجوانوں کی حقیقی تحریک ہیں جو اب تمغے جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ہندوستانی نوجوان نئے خوابوں اور امنگوں کے ساتھ کھیلوں کی طرف آرہے ہیں‘‘۔

دیکھیں ویڈیو


انہوں نے کہا کہ کرونا کے اس وبائی دور میں جہاں پورا ملک کورونا سے لڑ رہے تھے تو دوسری طرف ہمارے کھیلاڑی کووڈ19 سے لڑتے ہوئے اپنی تیاریوں میں مصروف عمل تھے۔

Not only won medals also won the hearts of the people: Anurag Thakur_sportes_vis_up_noida_upur10010
اولمپک سے لوٹے ہیروز کا والہانہ استقبال

انہوں نے کہا کہ پہلی بار کئی چیزیں سے ہوئیں جن میں اب تک کا سب سے بڑا 128 رکنی دستہ، سات اولمپک میڈل، ایتھلیٹکس ایونٹ میں پہلا اولمپک گولڈ میڈل، مسلسل ریو اور ٹوکیو میں سندھو کے میڈل اور ہندوستانی ہاکی ٹیم نے 41 سال بعد کانسی کا میڈل جیتا ہے۔

https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/notonlywonmedalsalsowontheheartsofthepeopleanuragthakur-sportes-vis-up-noida-upur10010_09082021235200_0908f_1628533320_85.jpg
ہندوستانی ہیروز

مزید پڑھیں: نیرج چوپڑہ نے بھارت کو دلایا پہلا گولڈ میڈل۔۔۔دیکھیں تصاویر میں

ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے لیے تمغہ جیتے والے کھلاڑی۔۔دیکھیں ان تصاویر میں

استقبالیہ تقریب میں مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن ریجیجو، وزیر مملکت برائے کھیل نیست پرمانک، سیکریٹری اسپورٹس روی متل اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ پردھان سمیت دیگر شامل تھے۔

https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/notonlywonmedalsalsowontheheartsofthepeopleanuragthakur-sportes-vis-up-noida-upur10010_09082021235200_0908f_1628533320_85.jpg
اولمپک سے لوٹے ہیروز کا والہانہ استقبال
https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/notonlywonmedalsalsowontheheartsofthepeopleanuragthakur-sportes-vis-up-noida-upur10010_09082021235200_0908f_1628533320_85.jpg
اولمپک سے لوٹے ہیروز کا والہانہ استقبال
https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/notonlywonmedalsalsowontheheartsofthepeopleanuragthakur-sportes-vis-up-noida-upur10010_09082021235200_0908f_1628533320_85.jpg
گولڈ میڈل
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.