ETV Bharat / city

ماؤنوازوں نے جھارکھنڈ میں ریلوے ٹریک اڑایا

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 11:52 AM IST

Updated : Jun 29, 2022, 10:22 AM IST

ماؤنوازوں نے چکردھر پور سب ڈویزن کے ٹوکلو تھانہ حلقہ میں اتوار کو پوسٹر چسپاں کر کے 26 اپریل کو بھارت بند کا اعلان کیا تھا۔ اس کے لئے ماؤنوازوں نے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا کر ٹرین کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔

Naxal
ماؤنوازوں نے جھارکھنڈ میں ریلوے ٹریک اڑایا

بھارت بند کے اعلان کے دوران اتوار کی دیر رات تقریباً ڈھائی بجے ماؤنوازوں نے سونووا- لوٹاپ ہاڑ کے نزدیک واقع ممبئی - ہاوڑہ ریل لائن پر بم دھماکہ کرکے ٹریک کو اڑا دیا۔ ریل لائن کو اُڑانے کے بعد ماؤنوازوں نے موقع واردات پر پوسٹر اور بینر بھی چھوڑ دیے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

خیال رہے کہ ماؤنوازوں نے چکردھر پور سب ڈویزن کے ٹوکلو تھانہ حلقہ میں اتوار کو پوسٹر چسپاں کرکے 26 اپریل کو بھارت بند کا اعلان کیا تھا۔ ماؤنوازوں نے ریل لائن کو نقصان پہنچا کر ٹرین کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔

Naxal
ماؤنوازوں نے جھارکھنڈ میں ریلوے ٹریک اڑایا


اس دھماکہ سے قریب ایک میٹر تک ریل لائن کو نقصان پہنچا ہے۔ پوسٹر بینر میں ماؤنوازوں نے لکھا ہے کہ 'ملکی سطح پر کسانوں کی جاری تحریک کی حمایت میں اور سرکاری مظالم کے خلاف بھارت بند رہے گا'۔

ٹریک پر دھماکہ کے بعد ہاوڑہ- احمدآباد ایکسپریس، ٹاٹا- ایلے پی ایکسپریس، احمدآباد ایکسپریس وغیرہ کئی پسینجر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دیا گئی ہے۔ صبح سے ہی محکمہ ریلوے کے ملازمین پٹری کو درست کرنے کے کام میں مشغول ہیں۔

معلوم رہے کہ اس سے پہلے ماؤنوازوں نے چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ دنتے واڑا ضلع میں ایک مسافر ٹرین اور ڈبے کو پٹری سے اتار دیا تھا۔ دنتے واڑا ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشک پلول کے مطابق ضلع کے بھانسی اور بچیلی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ماؤنوازوں نے مسافر ٹرین کے انجن اور ایک ڈبے کو پٹری سے الگ کردیا۔ اس دوران نکسلیوں نے مسافروں کو 26 اپریل کو بھارت بند کرنے کا پرچہ بھی دیا تھا۔

Last Updated :Jun 29, 2022, 10:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.