ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: ’لو جہاد‘ قانون سے متعلق پہلا کیس درج

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 1:54 PM IST

مدھیہ پردیش: ’لو جہاد‘ قانون سے متعلق پہلا کیس درج
مدھیہ پردیش: ’لو جہاد‘ قانون سے متعلق پہلا کیس درج

ریاست مدھیہ پردیش کے بھرروانی میں ’’لو جہاد‘‘ سے متعلق پہلا کیس اُس وقت درج کیا گیا جب ایک خاتون نے پولیس میں ایک مسلم شخص کے خلاف شکایت درج کی کہ جلد شادی کا وعدہ کرتے ہوئے ملزم اسکے ساتھ پچھلے چار سال سے جسمانی تعلقات قائم کر رہا تھا۔

مدھیہ پردیش کے بھروانی میں لو جہاد کے متعلق اُس وقت پہلا کیس درج کیا گیا جب ایک خاتون نے ایک مرد کے خلاف جسمانی زیادتی کرنے اور شادی کے بہانے اسلام قبول کرنے پر مجبور کرنے کی شکایت کی۔

اطلاعات کے مطابق اس شخص نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھی تھی اور اسکے چار سال سے شکایت کنندہ خاتون کے ساتھ تعلقات تھے۔ اس دوران وہ جلد شادی کرنے کے وعدے پر اس خاتون کا جسمانی استحصال کرتا تھا۔

تھانہ انچارج راجیش یادو نے بتایا کہ جب متاثرہ خاتون کو ملزم کے مذہب کا پتہ چلا تو اس نے رشتہ ختم کرنے کی کوشش کی۔ تاہم اس شخص نے خاتون کے ساتھ تعلقات کو عام کرنے کی دھمکی دی۔

جب خاتون نے یہ بات اپنے والدین کو بتائی تو انہوں نے ’’لو جہاد‘‘ قانون کے تحت پولیس میں شکایت درج کی۔

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے سہیل اور سَنی منصوری کو گرفتار کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.