اردو زبان کو ایجوکیشن پورٹل میں شامل کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 2:24 PM IST

mp_bpl_101_urdu_zaban_ka_matalba_7204795

مدھیہ پردیش ایجوکیشن پورٹل پر اردو زبان کو شامل نہیں کرنے سے اردوداں طبقہ میں ناراضگی ہے۔ بزم سرونج کے صدر فرمان ضیائی نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اردو کو بھی پورٹل پر شامل کریں، تاکہ اردو طلبا کو آسانی ہو۔

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں ایجوکیشن پورٹل پر آپشنل سبجیکٹ کی فہرست میں اردو زبان کو شامل نہیں کیے جانے سے اردو داں طبقہ میں مایوسی ہے، جس سے ارو زبان کو منتخب کرنے میں طلبا و طالبات کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جسے لے کر تنظیم بزم سرونج کے صدر فرمان ضیائی نے کہا کہ سرکار کو اس پر دھیان دینے کی اشد ضرورت ہے۔

ویڈیو دیکھیے

فرمان ضیائی نے بتایا کہ ہم اردو و سے متعلق لوگ اس بات سے بہت خوش تھے اور حکومت کو مبارکباد بھی دی تھی کہ اب سائنس، کامرس اور آرٹس کے تمام طلبہ ایک سبجیکٹ آپشنل کی شکل میں دوسری فیکلٹی زبان کے طور پر اردو لے سکتے ہیں لیکن اردو زبان جو پورے ہندوستان کی ہر دل عزیز زبان ہے اور ہائر ایجوکیشن تک تعلیم حاصل کرنے والے طلباء ابھی تک صرف آرٹس میں ہی اردو سبجیکٹ کی حیثیت سے لے سکتے تھے۔ سائنس اور کامرس والے نہیں لے سکتے تھے۔

اس نئی پالیسی سے یہ امید جگ گئی تھی کہ وہ طلباء جو یو جی میں اردو سبجیکٹ لینا چاہتے ہیں، ہر فیکلٹی کے نصاب میں ایک سبجیکٹ کی حیثیت سے لے سکیں گے۔

مزید پڑھیں: بھوپال: ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل کے زیر اہتمام اعزازی تقریب کا انعقاد

مگر پورٹل میں اردو نہ ہونے کے سبب انہیں کامرس اور سائنس میں یوجی کا فارم فل کرنے میں بہت پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے جس سے طلباء میں مایوسی ہے۔ اس لیے ہائر ایجوکیشن کے افسران سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی اپنے وعدوں کے مطابق اردو زبان کی تدریس کو بڑھاوا دے اور پورٹل میں فور اردو ڈالیں جس سے طلبا کی پریشانی اور مایوسی دور ہو۔

مزید پڑھیں: 'ہجومی تشدد کے واقعات اندور کی وراثت پر دھبہ'

اردو میں اردو شاعر، اردو نثر نگار، نیوز اینکر، ریڈیو اور ٹی وی پروگرام کمپیوٹر، ترجمہ نگاری، اردو کمپوزر، کالم نگار اور ماس میڈیا ایسے کورسیز ہے جس میں اردو داں طالب علم خود کو روزگار پاسکتے ہیں۔ اس لئے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق تینوں فیکلٹی میں اردو لینے کا انتظام پورٹل پر فراہم کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.