ETV Bharat / city

امام حسینؓ کے پیغام امن کو عام کرنے کی ضرورت پر زور

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 5:25 PM IST

شہر گلستان (بنگلور) میں تقریباً 25 ہزار شیعہ برادری کی آبادی ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر "یاد حسینؓ" کی مجالس سجائی جارہی ہیں۔ شہر کے قدیم شیعہ ادارہ فیض الاسلام کی جانب سے بھی ہر سال کہ طرح اس سال بھی مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

امام حسین کے پیغام امن کو عام کرنے کی ضرورت پر زور
امام حسین کے پیغام امن کو عام کرنے کی ضرورت پر زور

کرناٹک حکومت نے ماہ محرم کے دوران مجالس میں 200 افراد کو شرکت کی اجازت دی ہے جس کے بعد بنگلور میں مجالس کا اہتمام کیا جارہا جس میں 200 سے کم عزادار شرکت کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ادارہ فیض الاسلام کے سرپرست مرزا علی رضا نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی گائیڈ لائینز پر سختی سے عمل پیرا ہوتے ہوئے مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

امام حسینؓ کے پیغام امن کو عام کرنے کی ضرورت پر زور

بنگلور کے ادارے فیض الاسلام کے صدر انیس علی نے اس موقع پر کہا کہ سیدنا امام حسینؓ کا پیغام ہے کہ امن کو قائم کیا جائے جبکہ انصاف سے ہی امن کو قائم کیا جاسکتا ہے۔ ملک کے مختلف مقامات پر مسلمانوں پر کئے جارہے مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں امام حسینؓ کے امن کے پیغام کو عام کرنے کی شدید ضرورت ہے اور سبھی مذاہب کے ماننے والوں کو آپس میں مل جل کر رہنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاپیولر فرنٹ بلڈ ڈونرز فورم کی ممبرسازی مہم

انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں ہندو۔مسلم اور شیعہ۔سنی میں پھوٹ ڈالنے کا منصوبہ بنارہی ہیں، ایسے میں امام حسین کے پیغام امن کو کو عام کرتے ہوئے سماج کو متحد کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.