ETV Bharat / city

'تقویٰ اپناکر امت اور دنیا کو بچائیں'

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 8:48 PM IST

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والےجمعیت اہلحدیث کے مشہور رہنما شیخ الیاس شریف الدین نے ریاست کرناٹک کے بیدر کا دورہ کیا۔

be-aware-of-hate-politics-moulana-ilyas-shareefuddin
'تقویٰ اپناکر امت اور دنیا کو بچائیں'

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والےجمعیت اہلحدیث کے مشہور رہنما شیخ الیاس شریف الدین نے ریاست کرناٹک کے بیدر کا دورہ کیا۔

انھوں نے مسجد علی بیدر میں نماز جمعہ سے قبل خطبہ دیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اللہ کا تقوی اپنائیں امت، ملک اور دنیا کو بچائیں۔

'تقویٰ اپناکر امت اور دنیا کو بچائیں'

انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے دھرم کی مقدس کتابوں کو پڑھیں اور اس پر عمل کریں۔ انہوں نے ملک کے موجودہ حالات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں اور ملک کی سلامتی کے لیے نفرت کی سیاست کرنے والوں سے دور رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم اپنی زندگی میں اور اپنے شہر اور ملک میں اس وقت تک چین سکون اور امن قائم نہیں کرسکتے جب تک کہ ہم اپنے دھرم کے کتابوں میں بتائے گئے اصولوں پر نہ چلیں۔

اس لیے ہمیں ضروری ہے کہ 'ہم اللہ کی رضا کے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں نمازوں کا اہتمام کریں زکواۃ خیرات ادا کریں۔ پڑوسیوں کے حقوق رشتے داروں کے حقوق اور ملک کی سلامتی کے لئے ہمیشہ دعاگو ر ہیں'۔

اس موقع پر عبدالسمیع اعظم نائب امیر جمعیت اہلحدیث بیدر شاہ محمد شاہ حامد محی الدین قادری سیکرٹری جمعیت اہلحدیث بیدر کے علاوہ دیگر علمائے کرام موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.