ETV Bharat / city

سوپور میں منشیات مخالف بیداری پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 10:15 AM IST

بیداری پروگرام
بیداری پروگرام

جموں و کشمیر کے سوپور قصبہ میں پولیس محکمہ کی جانب سے کمیونٹی ہال میں منشیات کے خاتمہ کے لئے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پراسکولی طلباء نے ایک ریلی بھی نکالی اور لوگوں سے منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی-

شمالی ضلع بارہمولہ کے رہامہ رفیع آباد کے کمیونٹی ہال میں سوپور پولیس کی طرف سے ڈرگ ڈی اڈیکشن کے حوالے سے ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اسکولی طلباء نے بھی ایک ریلی نکالی اور لوگوں سے منشیات استعمال نہ کرنے کی اپیل کی۔

بیداری پروگرام کا انعقاد

طلباء کا کہنا ہے کہ ہم سب کو منشیات کے استعمال سے گریز کرنا چائیے۔ اور اس کے لئے ہمیں متحد ہوکر آگے آنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ نئی نسل اس مہلک شئے سے محفوظ رہ سکے۔

اس بیداری پروگرام میں سوپور کے ایس پی سدھان شو ورما، ایس ڈی پی رفیع آباد نثار احمد بی ڈی او رفیع آباد، محمد رمضان کے علاوہ اسٹیشن ہاوس آفیسر پانزلہ مدثر شفیع مہمان خصوصی کے طور موجود تھے۔

اس موقع پر ایس پی سوپور سدھان شو ورما نے سامعین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطر ناک وبا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اگرچہ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ڈرگ کے استعمال سے بچنے کے لئے مختلف مقامات پر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ لیکن اس کے علاوہ لوگوں کو بھی اس مہم کے تحت آگے آنا چاہیے تاکہ ہم سب مل کر اس ناسور کو جڑ سے ختم کر سکیں اور آنے والی نسل کو اس سے بچانے میں کامیاب ہوسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوپور پولیس بالخصوص رفیع آباد پولیس نے گذشتہ کئی مہینوں کے دوران کئی بدنام منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پحچھے بھیجا ہے اور پولیس کی یہ کارروائی آگے بھی جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے تحت لوگوں کو آےگے آکر پولیس کا تعاون کرنا بھی ضروری ہے تاکہ ہم اس وبا کو ختم کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.