ETV Bharat / city

Amit Shah Visits JK مودی حکومت پاکستان سے بات چیت نہیں کریں گی، امت شاہ

author img

By

Published : Oct 5, 2022, 2:59 PM IST

Updated : Oct 5, 2022, 3:18 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ آج انہوں نے بارہمولہ میں ایک میگا ریلی سے خطاب کیا۔ Modi government will not negotiate with Pakistan

مودی حکومت پاکستان سے بات چیت نہیں کریں گی
مودی حکومت پاکستان سے بات چیت نہیں کریں گی

بارہمولہ : شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ میں آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک میگا ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران اپنے بیان میں مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر سے عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی کا خاتمہ چاہتی ہے اور جموں و کشمیر کو حقیقت میں جنت بنانا چاہتی ہے۔

امت شاہ نے نے بارہمولہ میں ایک میگا ریلی سے خطاب کیا

انہوں نے بارہمولہ میں آج ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کو مودی حکومت برداشت نہیں کرے گی، اس کو مودی حکومت جڑ سے ختم کریں گی۔ اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ میں محبوبہ اور فاروق عبداللہ کو پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ مودی حکومت پاکستان سے بات چیت نہیں کریں گی بلکہ جموں و کشمیر سے وابستہ جوانوں اور لوگوں سے بات کریں گی۔ Modi government will not negotiate with Pakistan

انہوں نے عوام میں موجود لوگوں کو کہا کہ آپ مین سٹریم میں آئے اور بھارت کی تعمیر و ترقی کا حصہ بنے۔اور اپنے نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم اور لیپ ڈاپ دیکر اپنے جوانوں کا مستقبل بنانے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا تعاؤن پیش کریں۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ نے کشمیر میں ستر برس حکومت کی وہ عوام کو حساب دیں کہ یہاں کی تعمیر و ترقی کے لیے انہوں کیا کیا۔ Amit Shah Visits JK

انہوں نے کہا ان رہنماؤں اور انکی پارٹیوں نے اقتدار میں رہ کر رشوت خوری کی اور اپنی گھر آباد کیے لیکن عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔باالخصوص ہم پہاڑی اور گجر طبقہ سے وابستہ لوگوں کی بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Amit Shah Chairs Security Review Meeting : امیت شاہ کی سرینگر میں سیکورٹی صورتحال پر میٹنگ

Last Updated :Oct 5, 2022, 3:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.