ETV Bharat / city

'وادی گریز' میں رواں سال سیاحوں کا زبردست رش

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 8:14 PM IST

بھارت اور پاکستان کے مابین 15 فروری کو ہونے والے سرحدی جنگ بندی معاہدے کے بعد جموں و کشمیر کے مختلف سرحدی علاقوں میں اس بار سیاحوں نے خوبصورت سرحدی علاقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے 'وادی گریز" کا رخ کیا۔

وادی گریز
وادی گریز

جس جگہ پر عام لوگ جانے سے کتراتے تھے آج وہاں سیلفیز کلک کرنے والے سیاحوں کا شور ہے۔ وادی گریز میں سیاحوں کے آنے کا موسم جون سے ستمبر تک ہوتا ہے۔

ضلع بانڈی پورہ کے گریز میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک پولیس افسر کی جانب سے' گو گریز'(go guraz) مہم رنگ لا رہی ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب گریز میں سیاحوں کی ریکارڈ تعداد قدرتی مناظر دیکھنے کے لیے پہنچ رہی ہے۔

بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز میں ان دنوں سیاحوں کا خوب رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اگرچہ گریز میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پچھلے کئی سالوں سے 'گریز فیسٹول'(Guraz Festival) منعقد کیا جاتا تھا تاہم یہ فیسٹول سیاحوں کو گریز لانے میں زیادہ کامیاب نہیں رہا۔

'وادی گریز' میں رواں سال سیاحوں کا زبردست رش

تاہم کچھ عرصہ قبل جب گریز میں شیخ عادل نام کے ایک پولیس افسر کو بحیثیت ایس ڈی پی او گریز تعینات کیا گیا تو انہوں نے پہلے ہی دن گریز میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر ' گو گریز'(go guraz) کیمپین شروع کی اور لوگ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا ۔گو گریز کیمپین کے ساتھ لوگوں کی ایک بڑی تعداد جڑ گئی اور یوں گریز وادی میں پہلی مرتبہ سیاحوں کی ریکارڈ آمد دیکھنے کو ملی۔

گو گریز کیمپین کے بعد اب نہ صرف حکومتی ادارے متحرک ہو گئے ہیں بلکہ علاقے میں بالی وڈ کے قدم رکھنے سے منظر نامہ یکسر تبدیل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایس ڈی پی او گریز شیخ عادل کی جانب سے گو گریز کیمپین شروع کرنے کے علاوہ ،انہوں نے انٹرنیٹ پر گریز کے حوالے سے تفصیلی جانکاری فراہم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے، تاکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو درکار معلومات دستیاب رہیں

وادی گریز کے موسمی حالات، لوگوں کی مہمان نوازی اور اس سے بڑھ کر یہاں کے پرامن حالات یہاں کی سیاحت کو لطف اندوز ہونے اور قدرت کے خوبصورت مناظر دیکھنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.