ETV Bharat / city

Fire in Bandipora:ٹنگھاٹ بانڈی پورہ میں آتشزدگی، دو منزلہ مکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 10:22 PM IST

one-house-gutted-in-fire-incident-in-bandipora
ٹنگھاٹ بانڈی پورہ میں آتشزدگی، دو منزلہ مکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر

بانڈی پورہ کے ٹنگھاٹ علاقے میں چوبیس اور پچیس جنوری کی درمیانی رات آگ لگنے کا واقعہ Fire in Bandipora پیش آیا۔ آگ لگنے سے دو منزلہ مکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر ہوگیا۔

بانڈی پورہ کے ٹنگھاٹ علاقے میں چوبیس اور پچیس جنوری کی درمیانی رات خانولی ڈار ولد محمد یاسین ڈار کے دو منزلہ رہائشی مکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا Fire in Bandipora ہے۔

ٹنگھاٹ بانڈی پورہ میں آتشزدگی، دو منزلہ مکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر

اس دوران مکان کے ساتھ ایک گاؤ خانہ بھی نظر آتش ہوگیا۔

مقامی افراد کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد خاکستر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی وجہ سے متاثرہ خاندان بے گھر ہوگیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی گھاڑیاں وقت پر پہنچیں تاہم سڑک خستہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں کافی دقت پیش آئی۔

یہ بھی پڑھیں:BMW Burned To Ashes in Ganderbal: بی ایم ڈبلیو کار میں آگ بھڑک اٹھنے سے گاڑی مکمل طور پر خاکستر

مقامی افراد نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ کنبے کو معاوضہ دیاجائے، تاکہ اس شدید ترین سرد موسم میں متاثرہ خاندان کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.