Nasha Mukt Bharat Abhiyan کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سنبل میں منشیات کے خلاف ڈاکٹروں کا حلف

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 6:50 PM IST

Oath of doctors against drugs in Sumbal Community Health Center

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کی لت ایک سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے اور اس وقت اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ انہیں اس ناسور اور دلدل سے باہر نکالا جائے تاکہ ان کا مستقبل خراب نہ ہو سکے۔ Nasha Mukt Bharat Abhiyan

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سنبل میں نشہ مکت بھارت مہم کے تحت کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سنبل میں آج ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپتال کے تمام عملہ نے منشیات کے خلاف حلف لیا۔ اس دوران یہ عہد کیا گیا کہ نشہ آور چیزوں سے نہ صرف اپنے آپ کو دور رکھا جائے گا بلکہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ ساتھ سماج کے دیگر افراد کو بھی نشہ اور اس کے مضر اثرات کے تعلق سے بیدار کیا جائے گا۔ Nasha Mukt Bharat Abhiyan

کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سنبل میں منشیات کی خلاف حلف

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کی لت ایک سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے اور اس وقت اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ انہیں اس ناسور اور دلدل سے باہر نکالا جائے تاکہ ان کا مستقبل خراب نہ ہو سکے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ منشیات کی لت کے خطرناک نتائج نہ صرف نوجوانوں پر پڑ رہے ہیں بلکہ اس کے اثرات خاندان اور معاشرے پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ منشیات کے استعمال کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور معاشرے پر مجموعی طور پر نقصان دہ اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ منشیات سے نمٹنے اور بھارت کو منشیات سے پاک بنانے کے وژن کے لیے، نشہ مکت بھارت ابھیان (NMBA) 15 اگست 2020 کو شروع کیا گیا تھا۔ نشا مکت بھارت مہم میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی طرف سے سپلائی کو روکنے، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی طرف سے آگاہی اور مانگ میں کمی کی کوشش اور محکمہ صحت کے ذریعے علاج بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.