ETV Bharat / city

Mixed Martial Art Event: اونتی پورہ مکسڈ مارشل آرٹ ایونٹ منعقد

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 10:15 PM IST

فاؤنڈیشن فار اسپورٹس لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے اونتی پورہ میں 'مکسڈ مارشل آرٹ چیمپیئن شپ'Mixed Martial Arts Championship کا انعقاد کیا گیا، جس میں منتخب کھلاڑیوں نے شمولیت کی اور مارشل آرٹ میں اپنے جوہر دکھائے۔ Mixed Martial Art Event

Mixed Martial Art Event
اونتی پورہ مکسڈ مارشل آرٹ ایونٹ منعقد

فاؤنڈیشن فار اسپورٹس لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ Foundation for Sports Learning and Development کی جانب سے اونتی پورہ میں 'مکسڈ مارشل آرٹ چیمپیئن شپ' Mixed Martial Arts Championship کا انعقاد کیا گیا، جس میں منتخب کھلاڑیوں نے شمولیت کی اور مارشل آرٹ میں اپنے جوہر دکھائے۔

اونتی پورہ مکسڈ مارشل آرٹ ایونٹ منعقد

اس موقع پر کھلاڑیوں پر زور دیا گیا کہ' وہ کھیل کود میں دلچسپی لیکر اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کریں، افتتاحی تقریب پر عاقب مجید سیکرٹری فاؤنڈیشن فار اسپورٹس مہمان خصوصی، جبکہ شاہ فیصل علی ڈائیریکٹر ایف ایس ایل ڈی اونتی پورہ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شامل رہے۔

ای ٹی وی بھارت سے ایک کھلاڑی الیان نے بتایا کہ 'موجودہ دور میں جبکہ نوجوان منشیات کی جانب راغب ہو رہے ہیں اسپورٹس کلچر کو فروغ دینے کی از حد ضرورت ہے۔

اس موقع پر ایف ایس ایل ڈی اونتی پورہ کے جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ 'جنوبی کشمیر کے بچوں میں خوب ٹیلنٹ ہے، لیکن انہیں مناسب پلیٹ فارم مہیا نہیں کیا جارہا ہے اور اگر انہیں پلیٹ فارم فراہم کیا جائے، تو یہ بین الاقوامی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.