ETV Bharat / city

Martial Arts Competitions Held at Bandipora بانڈی پورہ، سمبل میں مارشل آرٹس مقابلوں کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 12:38 PM IST

اس چیمپیئن شپ کا اہتمام ڈسٹرکٹ کلاریپائٹو ایسوسی ایشن بانڈی پورہ نے کیا ہے اور یہ چیمپئن شپ شادی پورہ گورمنٹ ہائر سیکنڈری میں دو روز تک جاری رہے گی۔ Martial Arts Competitions Held at Bandipora

Etv Bharatبانڈی پورہ، سمبل میں مارشل آرٹس مقابلوں کا انعقاد
Etv Bharatبانڈی پورہ، سمبل میں مارشل آرٹس مقابلوں کا انعقاد

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل شادی پورہ میں 'کلاریپائٹو' کی ضلع سطح چیمپئن شپ آج شروع ہوگئی Kalaripayattu Championship Held at Bandipora جس میں اسکولی بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس چیمپئن شپ کا اہتمام ڈسٹرکٹ کلاریپائٹو ایسوسی ایشن بانڈی پورہ نے کیا ہے اور یہ چیمپیئن شپ شادی پورہ گورمنٹ ہائیر سیکنڈری میں دو روز تک جاری رہے گی اور اس میں ضلع بانڈی پورہ اور گاندربل کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ Martial Arts Competitions Held at Bandipora

بانڈی پورہ، سمبل میں مارشل آرٹس مقابلوں کا انعقاد

کلاریپائتو کیرلا ریاست سے شروع ہوا ہے اور اس کھیل کو تمام مارشل آرٹ کی ماں کہا جاتا ہے - اس چیمپئن شپ کے آرگنائزر کا ماننا ہے کہ اس کھیل کو فروغ دینے سے نوجوان اور بچے نہ صرف جسمانی و ذہنی طور پر فٹ رہتے ہیں بلکہ اس سے وہ غلط کاموں سے بھی باز رہ سکتے ہیں خاص کر اس سے بچے منشیات سے بھی دور رہ سکتے ہیں- ای ٹی سے بات کرتے ہوئے متعدد کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ کافی خوش ہیں کہ اس کھیل میں انہیں موقع مل رہا ہے اور اس کے علاوہ لڑکیاں اس کھیل میں حصہ لے رہی ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2022 رضوان اور نواز کی اہم اننگز، بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.