ETV Bharat / city

جل شکتی کی جانب سے واٹر سپلائی کی صفائی مہم

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 2:05 PM IST

جل شکتی کی جانب سے واٹر سپلائی کی صفائی مہم
جل شکتی کی جانب سے واٹر سپلائی کی صفائی مہم

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نیسبل علاقے میں محکمہ جل شکتی کی جانب سے واٹر سپلائی اسکیم کا جائزہ لیا گیا جس کے دوران اس کی صفائی بھی کی گئی ہے۔

بانڈی پورہ کے گاؤں نیسبل میں محکمہ جل شکتی نے علاقے میں قائم واٹر سپلائی اسکیم کی صفائی کی۔

ہم آپ کو بتادیں کچھ روز قبل نیسبل سوناواری علاقے میں لوگوں نے شکایت کی تھی کہ واٹر سپلائی اسکیم کی صفائی اور فلٹریشن مناسب طریقے سے نہیں ہورہی ہے اور یہاں موجود سنمپ میں جو پانی رہتا اس میں گندگی بھی ہے جس کے پیش نظر محکمہ جل شکتی نے اقدامات اٹھاتے ہوئے صفائی کی-

جل شکتی کی جانب سے واٹر سپلائی کی صفائی مہم

اس دوران محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر فیاض احمد خود موجود رہے اور انہوں نے اپنی نگرانی میں واٹر سپلائی اسکیم کی صفائی کروائی۔
انہوں اس موقع پر بات کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پورے علاقے کو جو پانی سپلائی کی جارہی ہے وہ باضابطہ فلٹر کی جارہی ہے اور لوگوں کو جو پانی فراہم کیا جاتا ہے وہ بلکل پینے کے قابل ہے۔

مزید پرھیں:

انہوں نے لوگوں کے ان خدشات کو دور کیا کہ علاقے کو گندہ پانی سپلائی کیا جارہا ہے - اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ سرپنچ کے علاوہ علاقے کے کئ دیگر معزز شہری بھی موجود تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.