ETV Bharat / city

International Gujar Mahasabha Meeting: انٹرنیشنل گوجر مہاسبھا کا اجلاس

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 7:50 PM IST

انٹرنیشنل گوجر مہاسبھا کا اجلاس
International Gujar Mahasabha Meeting In Bandipora

بانڈی پورہ میں آج انٹرنیشنل گوجر مہاسبھا International Gujar Mahasabha Meeting In Bandipora کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جموں وکشمیر یو ٹی کے صدر کرنل دیوآنند گوجر نے کی، اجلاس کے دوران گوجر طبقے سے تعلق رکھنے والے کئی مسائل سامنے لائے گئے۔

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ کے میونسپل کونسل ہال میں آج انٹرنیشنل گوجر مہاسبھا International Gujar Mahasabha کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت جموں وکشمیر یو ٹی کے صدر کرنل دیوآنند گوجر کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ وائس پریزیڈنٹ چودھری عبدالقیوم، جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل یو ٹی مہا سبھا جہانگیر احمد کٹھانہ نے کی ان کے علاوہ مہا سبھا کے دیگر کئی ممبران اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اس طبقے کے کئی افراد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

International Gujar Mahasabha Meeting In Bandipora

اجلاس کے دوران زعما اور ممبران نے گوجر طبقے سے تعلق رکھنے والے کئی مسائل سامنے لائے اور ان کو حل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور کئی تجاوزات سامنے رکھے۔ فوج کے ساتھ کام کرنے والے پورٹرس ، ایل او سی کے پاس زمینوں کی کاشت کاری کی اجازت اور اس طبقے کے بچوں کے لئے ایک اکلاویا Eclaviya اسکول کے قیام جیسے اہم مسائل زیر غور لائے گئے۔
جموں و کشمیر گوجر مہاسبھا آرگنائزیشن کے پریزیڈنٹ دیوآنند گوجر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دراصل اس فورم کے قیام کا دن 22 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ کہا کہ اسی سلسلے کی کڑی کے تحت فورم مختلف اضلاع میں پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ انہو نے مزید کہا کہ ضلع بانڈی پورہ میں فوج کے ساتھ کام کررہے پورٹرس کی بھرتی پہلے کے مقابلے میں کم ہو گئ ہے۔

اگرچہ اس طبقے کے لئے سرکار نے ریزرویشن کے کئ فیصلے لئے ہیں جوکہ ایک قابل تحسین کام ہے، تاہم ابھی بھی فارسٹ یا دیگر شعبوں میں عملی طور پر انہیں لاگو نہیں کیا گیا، جو کہ اس فورم کی ایک بڑی مانگ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.