ETV Bharat / city

Income Tax Awareness Program: بانڈی پورہ میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے آگاہی پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 6, 2021, 11:04 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں محکمہ انکم ٹیکس نے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ٹیکس دہندگان کے لیے ایک آگاہی مہم کا انعقاد عملIncome Tax Awareness Program میں لایا گیا۔

:بانڈی پورہ میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے آگاہی پروگرام کا انعقاد
:بانڈی پورہ میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے آگاہی پروگرام کا انعقاد

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ Bandipora میں محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس دہندگان کے لیے ایک آگاہی مہم کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ یہ پروگرام جموں و کشمیر اور لداخ کے ٹیکس دہندگان کے لئے آؤٹ ریچ پروگرام کے سلسلے کی ایک کڑی کے تحت یہاں منعقد کیا گیا۔

اس پروگرام کا انعقاد آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا تھا- "ملاقات " عنوان کے تحت منعقدہ اس پروگرام کی صدارت پرنسپل کمشنر انکم ٹیکس ایم پی سنگھ Principal Commissioner Income Tax MP Singh نے کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد DC Dr. Owais Ahmed بھی اس موقع پر موجود تھے۔

:بانڈی پورہ میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے آگاہی پروگرام کا انعقاد


اس موقع پر محکمہ انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی Income Tax & GST محکمہ کے افسران نے ٹیکس دہندگان، جی ایس ٹی رجسٹرڈ تاجر برادری اور پنچایت راج اداروں کے ارکان سے بات چیت کی۔

اس پروگرام کا مقصد اسٹیک ہولڈرز سے فیڈ بیک اور تجاویز لینا اور ان کی شکایات سننے کے علاوہ ٹیکس دہندگان میں انکم ٹیکس سلیب کی شرحوں اور جی ایس ٹی کے حوالے سے دیگر مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:Training Programe In Bandipora:ہارٹیکلچر محکمے کی جانب سے تربیتی کیمپ کا انعقاد


پرنسپل کمشنر آف انکم ٹیکس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی نظم و ضبط کی طرف پہلا قدم یہ ہے کہ سب ٹیکس دہندگان اپنے واجب الادا ٹیکس ادا کریں اور اپنا ائی تی آر فائل کریں جو کہ ایک بہت ضروری عمل ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ٹیکس کے تعلق سے ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل اور ان کی شکایت سنیں اور ان کو حل کرنے کا بھی اعادہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.