ETV Bharat / city

ضلع بانڈی پورہ میں مختلف محکمۂ جات سے وابستہ ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 1:02 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں مختلف محکمۂ جات سے وابستہ ملازمین نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے ’’اولڈ پنشن اسکیم‘‘ کو از سرِ نو لاگو کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ضلع بانڈی پورہ میں مختلف محکمہ جات سے وابستہ ملازمین کا احتجاج
ضلع بانڈی پورہ میں مختلف محکمہ جات سے وابستہ ملازمین کا احتجاج

’’نیو پنشن اسکیم‘‘ (این پی اے) کے زمرے میں آنے والے سرکاری ملازمین نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع خاموش احتجاج کیا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ ’’اس اسکیم کے تحت قریب تین دہائیوں تک کام کرنے کے بعد ملازمین سبکدوش ہوکر بڑھاپے میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوجائیں گے۔‘‘

ضلع بانڈی پورہ میں مختلف محکمہ جات سے وابستہ ملازمین کا احتجاج

قابل ذکر ہے کہ سنہ 2010 کے بعد سے مختلف محکمۂ جات میں بھرتی ہونے والے افراد کو نیو پینشن اسکیم کے دائرے میں لایا گیا جس سے ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ کسی بھی قسم کی ماہوار پنشن کے حقدار نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: ’مشن یوتھ‘ کے تحت نوجوانوں کو مختلف اسکیموں کی جانکاری دی گئی

احتجاج کررہے سرکاری ملازمین نے ایل جی انتظامیہ سے انہیں ’’اولڈ پینشن اسکیم‘‘ کے زمرے میں لائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.