ETV Bharat / city

Awareness programme بانڈی پورہ میں منشیات مخالف پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 2:05 PM IST

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خوشی اور غم انسانی زندگی کے لازم و ملزوم پہلو ہیں، تاہم غم اور برے اوقات میں درد کو سنبھالنا سیکھیں، اور یہی کامیاب اور صحت مند زندگی کی ایک علامت ہے،انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور بچوں کے روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ Awareness programme on drug de-addiction held in Shadipora

نشہ مخالف پروگرام
نشہ مخالف پروگرام

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سونا واری نامی علاقہ میں واقع گورنمنٹ ہائیر سکنڈری اسکول شادی پورہ میں منشیات کی لت کے خاتمہ کے لئے کیرئیر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں کثیر تعداد مںی طلبا ء نے شرکت کی۔

نشہ مخالف پروگرام

Awareness programme on drug de-addiction held in Shadipora

اس پرورگرام کی صدارت ایس ڈی ایم سمبل ڈاکٹر بشیر احمد لون نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ہائیر سیکنڈری شادی پورہ کے پرنسپل جی ایم پُجو بھی میں موجود تھے۔

اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خوشی اور غم انسانی زندگی کے لازم و ملزوم پہلو ہیں، تاہم غم اور برے اوقات میں درد کو سنبھالنا سیکھیں، اور یہی کامیاب اور صحت مند زندگی کی ایک علامت ہے،انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور بچوں کے روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔


مزید پڑھیں:Nasha Mukt Bharat Abhiyan Held in Sumbal سمبل میں نشہ مکت بھارت ابھیان پروگرام


پروگرام کے دوران مقررین نے طلبا کو جسمانی اور ذہنی صحت پر منشیات کی لت کے برے اثرات اور منشیات سے بچنے کی تلقین کی،اور اس کے منفی اثرات سے آگاہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.