ETV Bharat / city

Book Launched in Aurangabad: نامور ادیب ڈاکٹر شکیل خان کی کتاب 'سفر ہے شرط' کا اجرا

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 9:26 AM IST

’سفرہے شرط’ نامی کتاب کے مصنف ڈاکٹر شکیل کا کہنا ہے اس کتاب میں نوجوانوں کے حوصلوں کو پرواز دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں انسانوں کو دنیا میں بھیجنے کے مقاصد، دنیا کے مقبول ترین افراد کی کامیاب زندگی کے اسرارو رموز، تعلیم، ملازمت اور خوشحال زندگی جیسے اہم اور غیر معمولی موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ ۔Maulana Azad Research Center Aurangabad

کتاب کی رسم اجرائی
کتاب کی رسم اجرائی

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں معروف ادیب ڈاکٹر شکیل خان کی اولین کتاب ’’سفر ہے شرط ‘‘ کا اجراء مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سنٹر میں ہوا۔ Maulana Azad Research Center Aurangabad

کتاب کی رسم اجرائی

اس رسم اجرائی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن پارلیمان فوزیہ تحسین خان نے شرکت کی۔

کتاب کے مصنف ڈاکٹر شکیل کا کہنا ہے ’سفر ہے شرط ’ کتاب میں نوجوانوں کے حوصلوں کو پرواز دینے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کتاب میں انسانوں کو دنیا میں بھیجنے کے مقاصد،دنیا کے مقبول ترین افراد کے کامیاب زندگی کے اسرارو رموز، تعلیم ملازمت اور خوشحال زندگی جسیے اہم اور غیر معمولی موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔

ڈاکٹر شکیل خان نے کہا کہ یہ کتاب نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوسکتی ہے۔ معروف ناول نگار نورالحسنین نے کتاب ’’سفر ہے شرط ‘‘کو وقت کا تقاضہ قرار دیا اور ادبی سرمائے میں بیش بہا اضافے سے تعبیر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.