ETV Bharat / city

Water Rafting In Pahalgam: پہلگام میں واٹر رافٹنگ کا ٹرائل رن

author img

By

Published : Mar 24, 2022, 10:48 PM IST

معروف سیاحتی مقام پہلگام میں ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر غلام نبی ایتو نے واٹر رافٹنگ کے ٹرائل رن کو ہری جھنڈی دکھائی Trial Run Water Rafting In Pahalgam۔ اس دوران موصوف کے ہمراہ سی ای او پی ڈی اے، محکمہ سیاحت کے افسران اور رافٹنگ ایسوسی ایشن کشمیر کے عہدیداران بھی شریک تھے۔

trial-run-of-water-rafting-flagged-of-by-director-tourism-kashmir-in-pahalgam
پہلگام میں واٹر رافٹنگ کا ٹرائل رن

اننت ناگ:معروف سیاحتی مقام پہلگام میں پہلگام ڈیولاپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر سی ای او کی موجودگی میں ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر غلام نبی ایتو نے واٹر رافٹنگ کے ٹرائل رن کو ہری جھنڈی دکھائیTrial Run Water Rafting In Pahalgam۔ٹرائل رن کا آغاز موورہ پہلگام میں کیا گیا، جہاں واٹر رافٹنگ سے جڑے ہنر مند افراد نے تیز بہاؤ والے دریائے لدر میں تجرباتی طور رافٹنگ کی۔ Water Rafting IN River lidder

پہلگام میں واٹر رافٹنگ کا ٹرائل رن

اس موقع پر محکمہ سیاحت کے افسران، رافٹنگ ایسوسی ایشن کشمیر کے عہدیداران کے علاوہ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جی این ایتوDirector Tourism G N Itoo نے اس موقع پر کہا کہ واٹر رافٹنگ سیاحت کا ایک اہم جزو ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف متعدد افراد کو روزگار فراہم ہوگا، بلکہ پہلگام کی سیاحت کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے مزید کیا کہ رافٹنگ سے پہلگام کی سیرو تفریح پر آنے والے سیاح بھی لطف اندوز ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.