ETV Bharat / city

River Lidder a Dumping Site: دریائے لدر تباہی کے دہانے پر

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 5:47 PM IST

Updated : Jul 23, 2022, 7:39 PM IST

دریائے لدر جہلم کی دوسری بڑی معاون دریا ہے جو ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقہ میں دریائے جہلم سے ملتی ہے۔ دریائے لدر کے پانی کا رنگ نیلا ہے جس سے یہ انتہائی خوبصورت لگتی ہے۔ سیاح دریائے لدر میں نہ صرف واٹر رافٹنگ سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ مچھلی کے شکار کا شوق بھی پورا کرتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ یہ ایک ایسا اہم دریا ہے جس سے نہ صرف اننت ناگ کی ہزاروں کنال اراضی سیراب ہوتی ہے بلکہ یہ لاکھوں لوگوں کی پیاس بھی بجھاتا ہے۔ River Lidder Main Tribute to Jhelum River

pahalgams-lidder-river-turns-into-garbage-dump-admn-on-deep-slumber
دریائے لدر تباہی کے دہانے پر

اننت ناگ: دریائے لدر وادی کشمیر کا ایک اہم دریا ہے۔ یہ دریا 73 کلومیٹر طویل ہے، جو پہلگام کی برفیلی ہمالیائی پہاڑیوں کی آغوش سے نکلتا ہے۔ یہ دریا پہاڑی گلیشئر سے نکلتا ہے۔ برفیلی پہاڑیوں کے بطن سے نکلتا یہ صاف و شفاف اور ٹھنڈا دریا سر سبزو شاداب وادی لدروٹ سے گزرتا ہے۔ پہلگام کا اہم اور مرکزی سیاحتی مقام لدر وادی کہلاتا ہے، کیونکہ اس سیاحتی مقام میں دریائے لدر 30 کلومیٹر کے رقبہ پر محیط ہے۔

دریائے لدر تباہی کے دہانے پر


دریائے لدر جہلم کی دوسری بڑی معاون دریا ہے جو ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقہ میں دریائے جہلم سے ملتا ہے۔ دریائے لدر کے پانی کا رنگ نیلا ہے جس سے یہ انتہائی خوبصورت لگتا ہے۔ یہ پہلگام اور وادی آڑو کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے جس کی وجہ سے سیاحتی مقام پہلگام کے حُسن کو مزید دیدہ زیب بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پہلگام ملکی مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی پسندیدہ جگہ ہے۔ سیاح دریائے لدر میں نہ صرف واٹر رافٹنگ سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ (اینگلنگ) (فشنگ) ماہیگیری کا شوق بھی پورا کرتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ یہ ایک ایسا اہم دریا ہے جس سے نہ صرف ہزاروں کنال اراضی سیراب ہوتی ہے بلکہ یہ لاکھوں لوگوں کی پیاس بھی بجھاتا ہے۔ River Lidder Main Tribute to Jhelum River


افسوس ہے کہ قوم کے اس قیمتی اثاثے کو قوم نے ہی غارت کرکے رکھ دیا ہے، جہاں عام انسان اس دریا کو کوڑے دان کی طرح استعمال کرتے ہیں، وہیں اسے تحفظ فراہم کرنے کے دعویدار سرکاری ادارے بھی رہی سہی کسر نکال دیتے ہیں،جس کی ایک مثال ضلع اننت ناگ کے مٹن آکورہ پُل کے قریب مل جاتی ہے۔محکمہ میونسپلٹی مٹن کی جانب سے دریائے لدر کے کنارے ایک ڈمپنگ سائٹ قائم کی گئی ہے، جہاں پر قصبہ مٹن کا سارا کوڑا کرکٹ جمع کیا جاتا ہے۔River Lidder Banks Garbage Sites

چند برس قبل یہ جگہ کافی خوبصورت تھی، دریائے لدر کا صاف و شفاف ٹھندا پانی اور خنک ہوائیں پورے ماحول کوخوشگوار بنا دیتی تھی،قریبی علاقہ کے لوگ سیرو تفریح کے لیے اس مقام پر اکثر آیا کرتے تھے، لیکن میونسپلٹی مٹن نے اس جگہ کا حال ایسا بے حال بنا دیا کہ آج یہ جگہ گندگی اور غلاظت کی آماجگاہ بن چکی ہے۔ یہاں پر جمع کی جا رہی گندگی دریائے لدر میں بہہ جاتی ہے جس سے یہ دریا تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔گندگی اور غلاظت کی ملاوٹ سے نہ صرف دریا کا پانی آلودہ ہو رہا ہے بلکہ اس میں موجود نایاب مچھلیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔Mc Mattan turns River lidder Banks to Garbage Site

محققین اور ماہر ماحولیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دریائے لدر کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو اس کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ای ٹی وی بھارت نے جب اس معاملہ کے بارے میں میونسپل کمیٹی مٹن کے ایگزیکٹو افسر سے بات کی تو انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔

مزید پڑھیں:



اگرچہ محکمہ پولوشن کنٹرول پر اس کو روکنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاہم وہ غفلت کی نیند میں ہیں۔تاہم پولوشن کنٹرول کمیٹی اننت ناگ کے ضلع افسر بشیر احمد نے کہا کہ ان کا محکمہ ان معاملات کو لے کر سنجیدہ ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی اس سلسلہ میں کارروائی کی جائے گی۔

ادھر ہاؤسنگ اینڈ اُربن ڈیولاپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری دھیرج گپتا نے کہا کہ اینٹگریٹڈ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے تحت کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی مہم جلد شروع کی جائے گی تاکہ آبی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Last Updated : Jul 23, 2022, 7:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.