ETV Bharat / city

Male Dead Body Found in Anantnag: بجبہاڑہ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد

author img

By

Published : Aug 15, 2022, 5:56 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے زرپارہ بجبہاڑہ علاقے میں دریا جہلم کے قریب ایک لاش برآمد کی گئی۔ لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ Male Dead Body Found in Anantnag

male-body-found-near-zirpara-bijbehara-in-anantnag
بجبہاڑہ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمدt

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے زرپارہ بجبہاڑہ علاقےمیں دریائے جہلم کے کنارے پر ایک مرد کی لاش ملی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کچھ راہگیروں نے لاش کو جب دریائے جہلم کے کنارے دیکھا تو انہوں نے فوراً پولیس کو اس بارے میں اطلاح دی ہے۔ Male Dead Body Found in Anantnag

پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچی اور لاش کو برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابھی تک متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لاش کو جی ایم سی اننت ناگ کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ اس حوالے سے طبی و قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے اور شناخت کی تصدیق ہونے کے بعد، لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔


مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.