ETV Bharat / city

Leopard Cat Rescued in Larnoo: لارنو کوکرناگ میں جنگلی بلی کو زندہ پکڑ لیا گیا

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 11:02 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے ایک دور دراز علاقے نبوگ میں شام کے قریب مقامی نوجوانوں نے ایک جنگلی بلی کو زندہ پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا Leopard Cat Rescued in Larnoo ہے۔ اس دواران مقامی نوجوانوں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔

leopard-cat-has-been-rescued-at-nabugh-larnoo-kokernag
لارنو کوکرناگ میں جنگلی بلی کو زندہ پکڑ لیا گیا

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ایک دور دراز علاقے نبوگ میں شام کے قریب مقامی نوجوانوں نے ایک جنگلی بلی کو زندہ پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا Leopard Cat Rescued in Larnoo ہے۔

تفصیلات کے مطابق نبوگ لارنو علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی،جب مقامی نوجوانوں نے ایک جنگلی بلی کو علاقے کی جانب آتے ہوئے دیکھ لیا، جس کے بعد علاقے کے نوجوانوں نے حوصلہ دکھا کر جنگلی بلی کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے زندہ پکڑ Leopard Cat Rescued لیا۔

لارنو کوکرناگ میں جنگلی بلی کو زندہ پکڑ لیا گیا
ذرائع سے موصول ہوا ہے کہ مقامی نوجوانوں نے جنگلی بلی کو قابو کرنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی، جس کے بعد محکمہ کے ملازمین مذکورہ علاقے سے جنگلی بلی کو اپنے ساتھ لے گئے۔ادھر محکمہ وائلڈ لائف کے رینج آفیسر امتیاز احمد نے ایک ٹی وی بھارت کو فون پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں گزشتہ دنوں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں جنگلی جانور کھانے کی تلاش میں بستیوں کا رخ کرتے ہیں، جس کے باعث ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Leopard kills Sheeps in Tral: ترال میں تیندوے نے ایک درجن سے زائد بھیڑ ہلاک کر دیے

انہوں نے کہا کہ محکمہ کے ملازمین نے جنگلی بلی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ جنگلی بلی کو شام دیر گئے وائلڈ لائف سینچری ڈکسم میں چھوڑا گیا۔

امتیاز احمد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رات کو بلا وجہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں،جبکہ کسی بھی ایمرجنسی میں لائٹ لے کر تین چار افراد اکھٹے نکلیں، تاکہ کوئی آفت پیش نہ آئے۔

واضح رہے کہ جنگلی بلی کو پکڑنے کے دوران مقامی نوجوانوں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.