ETV Bharat / city

کشمیر وِِلو کرکٹ بیٹ پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 11:30 AM IST

Updated : Oct 18, 2021, 12:52 PM IST

کشمیر وِِلو کرکٹ بیٹ پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا
کشمیر وِِلو کرکٹ بیٹ پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پہلی بار کشمیر میں بنے ہوئے کشمیر وِلو کرکٹ بیٹ اپنے جلوے بکھیرے گا۔ یہ بیٹ جنوبی کشمیر کے سنگم علاقے سے ایک نجی کمپنی گریٹ اسپورٹس نے بنائے ہیں، جنہوں نے عمان کی نیشنل کرکٹ ٹیم کے لئے آنے والے ٹی 20 انٹرنیشنل ورلڈ کپ کے لئے اپنے برانڈ کے کرکٹ بلے فراہم کئے ہیں۔

بجبہاڑہ کے پانچپورہ میں قائم مذکورہ اسپورٹس کمپنی، ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان فوضل کبیر کی ہے۔ فوضل کبیر نے اسلامک یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے اپنے والد صاحب کے بیٹ کارخانے کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ بتادیں کہ اس بیٹ کارخانے کی شروعات ان کے والد نے 1974 میں کی تھی۔ بھید کے پیڑ سے نکلنے والے کشمیر وِلو کو فروغ دینے کے حوالے سے فوضل کا کہنا ہے کہ کئی بار بیرون ممالک کا دورہ کیا۔

کرکٹرس کو کشمیر وِلو سے تیار کیے جانے والے بیٹ کی طرف مائل کیا، جس کے بعد ان کی تمام کاوشیں رنگ لائیں اور آخر کار سات سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

کشمیر وِِلو کرکٹ بیٹ پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے فوضل نے کہا کہ کشمیر وِلو سے بنے اس کرکٹ بیٹ کو بین الاقوامی سطح تک لے جانے کے لئے انہیں کڑی محنت کرنی پڑی۔

ان کے مطابق کشمیر وِلو پوری دنیا میں صرف دو ہی جگہوں پر ملتے ہیں، جن میں انگلینڈ اور کشمیر سرفہرست ہے۔ اس لئے انہوں نے کشمیر وِلو کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

فوضل کبیر نے کہا کہ انہیں اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ماہر اور تجربہ کار کاریگروں کی ایک ٹیم کو ملک کی دیگر ریاستوں سے مذکورہ کمپنی میں لانا پڑا اور ایک منفرد انداز میں بلے کو تیار کرکے اس کو انٹرنیشنل لیول پر ICC کے رولز کے مطابق فراہم کرنا پڑا۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب کارخانے میں کام کررہے کاریگروں سے بات کی، تو انہوں نے کہا کہ تقریباً 28 سال سے وہ بیٹ بنانے کی صنعت سے منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھٹوعہ ہیلی کاپٹر حادثہ، دوسرے پائلٹ کی لاش مل گئی

انہوں نے کہا کہ بیٹ بنانے والے افراد تجربہ کار ہونے چاہئیں، پہلے وہ کلفٹ کو جانچیں اور اس کے بعد ہی وہ ایک اچھا بیٹ تیار کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی محنت سے ان کا بیٹ بین الاقوامی سطح پر سلیکٹ ہوا ہے، جس کے لئے وہ فخر محسوس کررہے ہیں۔

Last Updated :Oct 18, 2021, 12:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.