ETV Bharat / city

Snowfall in Kashmir: برفباری میں بھی جموں و کشمیر پولیس لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف

author img

By

Published : Jan 9, 2022, 1:32 PM IST

جموں و کشمیر میں برفباری
جموں و کشمیر میں برفباری

برف باری کے دوران Snowfall in Jammu and Kashmir جموں و کشمیر پولیس کے جوان بھی لوگوں کو راحت پہنچانے اور ان کی بروقت مدد کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ضلع اننت ناگ میں رات کے اوقات میں برف باری میں پھنسی مسافر گاڑیوں کو نکالنے کےلیے جموں و کشمیر پولیس کے جوان کافی مشقت کرتے نظر آئے۔ J&K Police Helping People in Snowfall

جموں و کشمیر میں برفباری

اننت ناگ پولیس نے کھنہ بل اشاجی پورہ شیر پورب سمیت دیگر مقامات پر لوگوں کی مدد کی اور انہیں ان کی منزلوں کی جانب بحفاظت پہنچانے کی کوشش بھی کی۔ پولیس کی اس کوشش کی عوامی حلقوں نے کافی ستائش کی۔

دوسری جانب ضلع انتظامیہ اور پولیس نے موسمی خرابی کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں لوگوں کی مدد کے لیے پہلے ہی ایمرجنسی کنٹرول رومز قائم کئے ہیں اور لوگوں سے ایمرجینسی کی صورتحال میں کسی بھی پولیس تھانے، میونسپل ادارے و کنٹرول روم نمبرات پر رابطہ بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.