ETV Bharat / city

اننت ناگ: فوج کی گاڑی حادثے کا شکار، افسر سمیت کئی زخمی

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 12:22 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کپرن ویری ناگ علاقے میں فوج کی گاڑی سڑک حادثے کا شکار ہوگئی جس میں افسر سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔

فوج کی گاڑی حادثے کا شکار
فوج کی گاڑی حادثے کا شکار

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ویری ناگ میں صبح فوج کے کئی اہلکار بشمول ایک میجر رینک گاڑی سے کہیں جا رہے تھے کہ گاڑی کا توازن بگڑ گیا۔

19 آر آر کی گاڑی پٹھ ہالان میں کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں آرمی میجر کے علاوہ دیگر سپاہی زخمی ہوئے۔

زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے قمر پی ایچ سی پہنچایا گیا جہاں سے میجر اور ایک سپاہی کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.