ETV Bharat / city

Flash Flood in Amarnath Cave: امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے کا ایک اور واقعہ، تمام یاتری محفوظ

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 5:26 PM IST

Updated : Jul 26, 2022, 5:40 PM IST

Etv Bharatflash-flood-in-holy-amarnath-cave-all-pilgrims-safe
Etv Bhflash-flood-in-holy-amarnath-cave-all-pilgrims-safearat

امرناتھ گُپھا کے قریب منگل کی دوپہر 3 بجے کے قریب تیز بارش اور بادل پھٹ جانے سے ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ تاہم سیلابی صورتحال کے دوران کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ Flash Flood in Amarnath Cave

پہلگام: ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں موجود امرناتھ گُپھا کے قریب منگل کی دوپہر 3 بجے کے قریب تیز بارش اور بادل پھٹ جانے سے ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔تاہم سیلابی صورتحال کے دوران کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ Flash Flood in Amarnath Cave

امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے کا ایک اور واقعہ، تمام یاتری محفوظ
ذرائع کے مطابق آج دوپہر 3 بجے کے قریب امرناتھ گُپھا کے قریب اچانک تیز بارش شروع ہوئی جس کے بعد اوپری علاقوں میں بادل پھٹنے کا واقعہ بھی پیش آیا۔ تاہم ایس ڈی آر ایف، اور سکیورٹی فورسز کی ٹیمیں مستعد تھیں جنہوں نے فوری طور پر یاتریوں کو دوسری جگہ منتقل کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے 4 ہزار کے قریب یاتریوں کو محفوظ مقام کی جانب منتقل کیا اور حالات کو قابو میں کر لیا ای ٹی وی بھارت کو ملی جانکاری کے مطابق تمام یاتری محفوظ ہیں اور اس واقع کے دوران کوئی بھی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ 8 جولائی کو امرناتھ گُپھا کے نزدیک بادل پھٹنے کے ایک واقعے میں 16 یاتری ہلاک جبکہ 15 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 3888 میٹرز کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا 11 آگست کے روز اختتام پذیر ہوگی

Last Updated :Jul 26, 2022, 5:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.