ETV Bharat / city

75th Independence Day:یوم آزادی کے پیش نظراننت ناگ میں مشقی پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 8:02 AM IST

اے ڈی سی نے مختلف محکموں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی، جن میں تعلیم،صحت، زراعت اور اس سے منسلک شعبے، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا، منریگا، جے جے ایم، آنگن واڑی مراکزاور اسکولوں کو پانی اور بجلی کی فراہمی شامل ہیں،اس کے علاوہ انہوں نے عوام کے دوستانہ رویہ پر بھی شکریہ اداکیا،اور ترنگا کی اہمیت اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ Conducting practice program at Anantnag

پروگرام
پروگرام

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں یوم آزدی کے پیش نظر مختلف طرح کے پروگرامز کی تیاریا جاری ہیں،گورنمنٹ ڈگری کالج کھنہ بل اننت ناگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسن شیخ نے قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائنہ کیا اور سی آر پی ایف جموں و کشمیر پولیس، ہوم گارڈز، این سی سی اور اسکول کے بچوں کے دستوں کی طرف سے گورنمنٹ ڈگری کالج کھنہ بل میں پیش کیے گئے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔

پروگرام

Conducting practice program at Anantnag

اس موقع پر اے ڈی سی نے کہا کہ قوم ان قائدین اور مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن کی آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں،انہوں نے کہا کہ ان کی عظیم قربانیوں کے سبب ہی ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔

اے ڈی سی نے مختلف محکموں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی جن میں تعلیم،صحت زراعت اور اس سے منسلک شعبے، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا، منریگا، جے جے ایم، آنگن واڑی مراکز اور اسکولوں کو پانی اور بجلی کی فراہمی شامل ہیں،اس کے علاوہ انہوں نے عوام کے دوستانہ رویہ پر بھی شکریہ اداکیا،اور ترنگا کی اہمیت اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں:Har Ghar Tiranga Campaign: منوج سنہا نے ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز کیا


اس موقع پر اسکولز کے طلباء اور محکمہ اطلاعات کے فنکاروں نے حب الوطنی کے موضوعات پر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.