ETV Bharat / city

J&K Assembly Elections: جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد منعقد کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Dec 9, 2021, 8:44 PM IST

Updated : Dec 10, 2021, 11:05 AM IST

سیاسی رہنما عمران شاہ Imran Shah نے اننت ناگ کے انزولہ، دونی چک سمیت کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران عمران شاہ نے عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کے درپیش مسائل کو غور سے سنا۔

'جموں کشمیرمیں اسمبلی انتخابات جلد منعقد کیا جائے
'جموں کشمیرمیں اسمبلی انتخابات جلد منعقد کیا جائے

سیاسی رہنما عمران شاہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے انزولہ، دونی چک سمیت متعدد علاقوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران موسوف نے عوامی وفود سے ملاقات کی۔

عوامی وفود سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو جموں کشمیر کو ریاست کا درجہJ&K Statehood جلد بحال کرنا ہوگا اور اسمبلی انتخابات جلد منعقد کرانے ہونگے۔

'جموں کشمیرمیں اسمبلی انتخابات جلد منعقد کیا جائے

سینیئر سیاسی کارکن عمران امین شاہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کے خاتمے Article 370 Revocation کے بعد یہاں کے روایتی سیاستدان نے لوگوں سے کنارہ کشی کرکے سیاسی خلا کو جنم دیا۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ جموں کشمیر کا ریاستی درجے کی بحالی کے ساتھ ساتھ جلد انتخابات منعقد J&K Assembly Elections کر کے زمینی سطح پر ایک مثبت تبدیلی لائے۔

ان کے مطابق دفعہ 370 اور 35A کے بعد کشمیر کے عوام کو بہت مشکلات سے دوچار ہونا پڑا کیونکہ مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو جموں و کشمیر انتطامیہ نے نظر بند کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جمون وکشمیر میں عوامی حکموت نی ہونے کے سبب ترقی یاتی کاموں کے ساتھ ساتھ روزگار کے وسائل بھی بند ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:BJP leader Sufi Yousuf on Mehbooba Mufti: 'محبوبہ مفتی کا دہلی میں احتجاج محض ایک سیاسی ہتھکنڈا'

انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ جلد بحال کیا جائے اور انتخابات کو عمل میں لایا جائے۔

ہم آپ کو بتادیں عمران شاہ پی ڈی پی کے سینیئر رہنماؤں میں شمار کئے جاتے تھے لیکن پی ڈی پی سے کنارہ کشی کے بعد عمران شاہ نے ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی ۔

Last Updated : Dec 10, 2021, 11:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.