ETV Bharat / city

Awareness Program: پلوامہ میں یک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : Dec 1, 2021, 10:48 PM IST

تربیتی پروگرام
تربیتی پروگرام

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ اورانڈین گراس لینڈ فوڈرریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرینگر نے محکمہ بھیڑ پالن کے تعاون سے ضلع پلوامہ کے وہاب صاحب شارشالی پانپور میں ایک جانکاری تربیتی پروگرام انعقاد کیا گیا۔

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وہاب صاحب شار شالی پانپور میں آج قبائلی ذیلی منصوبہ کے تحت 'چارہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے موضوع پر یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔

اس علاقےمیں زیادہ ترکسان اور قبائلی گجر آباد ہیں۔ جن کا ذریعہ معاش زیادہ ترمویشیوں پر منحصر ہے۔ اس پروگرام میں خواتین کے ساتھ مردوں نے بھی حصہ لیا۔

اس پروگرام میں ICAR-IGFRI ریجنل سٹیشن سرینگر شیراز سلیم بھٹ سائنسدان نے شرکاء کے ساتھ چارہ کی مختلف فصلوں، ان کی پیداوار، تحفظ اور مویشیوں کی پیداوار کے تئیں مختلف پہلوؤں سے متعلق آگاہ کیا۔


ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن اور انچارج بلاک شیپ ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ آفیسر پانپور ڈاکٹر عاطفہ ملک نے مویشیوں کی صحت اور پیداوار میں بہتری کی اہمیت پر روشنی ڈالی، خاص طور پر سردیوں کے مہینوں میں انہوں نے قبائلی معاش کو بہتر بنانے کے لیے محکمے کی مختلف اسکیموں کے بارے میں ان کو آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں:Horticulture Awareness Camp: سوپور میں محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے تربیتی پروگرام


آفیسر انچارج ڈاکٹر سہیل احمد نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں مویشیوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے چارے کی مختلف ٹیکنالوجیز کو اپنانے پر زور دیا اور مستقبل میں ایسے مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.