ETV Bharat / city

Pradhan Mantri Awas Yojana Scheme:پی ایم اے وائی کےحوالے سے کوئی فرد پیسہ مانگے تو کارروائی کے لیے تیار رہے

author img

By

Published : Dec 1, 2021, 4:39 AM IST

جنوبی کشمیر کے حلقہ انتخاب کوکرناک کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مظفر آحمد Muzzafar Ahmad نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ پردھان منتری گرام آواز یوجنا اسکیم Pradhan Mantri Awas Yojana Scheme کے حوالے سے اگر کوئی شخص پیسوں کا تقاضا کر رہا ہے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائی گی۔

بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مظفر آحمد
بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مظفر آحمد

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے بلاک ڈیولپمینٹ آفیسر مظفر احمد Block Development Officer کا کہنا ہے کہ محکمہ دیہی ترقی نے کوکرناگ بلاک کے مختلف علاقوں میں گرام سبھا منعقد کی ہیں، جن میں مختلف علاقوں کے نمائندوں نے اُن مستحق افراد کے نام درج کئے ہیں، جو پردھان منتری گرام آواز یوجنا PMAY کے زمرے میں آتے ہیں۔

پی ایم اے وائی کےحوالے سے کوئی فرد پیسہ مانگے تو کارروائی کے لیے تیار رہے
انہوں نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی Rural Development Department کی جانب سے ان لوگوں کی فہرست تیار کر کے علاقے کے مزہبی مقامات پر چسپاں کیا جائیگاتاکہ اس لسٹ کو عام لوگ دیکھ سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر تیار کردہ فہرست میں کوئی بھی شخص ایسا ہوگا جو پی ایم اے وائی اسکیم کے زمرے کا کا مستحق نہ ہو تو اس شخص کا نام لیسٹ سے ہٹا کر مستحق شخص کو ہی ترجیح دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مذکورہ محکمہ کی جانب سے پی ایم اے وائی شڑز کا ایک لیسٹ منظر عام پر آنے کے بعد بلاک کوکرناگ کے کئی علاقوں میں محکمہ دیہی ترقی کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے، جن میں مظاہرین مذکورہ محکمہ پر یہ الزام عائد کر رہے تھے کہ جو لیسٹ منظر عام پر آیا ہے، اُس میں دھاندلیاں ہوئی ہے۔

اس حوالے سے بی ڈی او کوکرناگ مظفر احمد کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مظاہرہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ واقعی میں مستحقین ہیں محکمہ اُن ہی لوگوں کو گھر بنانے میں اپنا تعاون فراہم کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:کوکرناگ: چیرتنزی وائلو کے غریب خاندان مرکزی اسکیم 'پی ایم اے وائی' سے محروم

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ اگر کوئی بھی فرد کسی مستحق شخص سے رشوت لینے کا تقاضا کر رہا ہے تو وہ محکمہ کی نوٹس میں لائیں تاکہ اُس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.