ETV Bharat / city

Militant Associate Arrested اننت ناگ میں عسکریت پسند کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 6:01 PM IST

اننت ناگ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں عسکریت پسندوں کے ایک ساتھی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کا دعویٰ کیا ہے۔ Militant Associate Arrested

Militant Associate Arrested
عسکریت پسند کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ Anantnag Police Arrests Militant Associate

  • Anantnag, Kashmir | Police & Security forces arrest 1 terror associate while he was trying to escape. 1 Pistol, 1 magazine, & 6 live rounds to be used for targeted killing were recovered from him. Arms Act 16, 18, 39 UAPA registered in Police Station Mattan: Kashmir Police

    — ANI (@ANI) September 1, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تفصیلات کے مطابق اننت ناگ پولیس کو خُفیہ ذرائع سے عسکریت پسند کے ساتھی کی نقل و حرکت سے متعلق اطلاع ملی اور اسی بنیاد پر اننت ناگ پولیس اور 3 راشٹریہ رائفلز کی پارٹی نے ہٹمورا سنڈوز کراسنگ پر ایک ناکہ لگایا۔ اسی دوران ایک مشتبہ شخص چک حسن آباد سے ناکہ پارٹی کی طرف آیا۔ ناکہ پارٹی کو دیکھ کر اس شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

تلاشی لینے پر اس شخص کے قبضے سے ایک پستول، ایک میگزین اور چھ زندہ کارتوس برآمد ہوئے جنہیں ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا۔ گرفتار شخص کی شناخت فضیل احمد وگے ولد مشتاق احمد وگے ساکن چک حسن آباد ہٹمورہ اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 78/2022 U/S 7/25 آرمز ایکٹ 16,18,39 UAPA کے تحت تھانہ مٹن، اننت ناگ میں مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.