ETV Bharat / city

Aadhar Card Awareness Programme: اننت ناگ میں آدھار کارڈ کے تئیں بیداری پروگرام

author img

By

Published : May 5, 2022, 5:06 PM IST

آدھار کارڈ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اننت ناگ میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ طلبا کو زور دیتے ہوئے کہا آدھار ایک شناختی کارڈ ہونے کے ساتھ ساتھ کارڈ ہولڈر کی پوری جانکاری فراہم کرتا ہے۔ Aadhar Card Awareness Programme in Anantnag

Aadhar Card Awareness Program
Aadhar Card Awareness Program

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ تعلیم کے اشتراک سے شری روی جی گورنمنٹ ہائی اسکول کھنہ بل میں آدھار میلے کا اہتمام ہوا، جس میں طلبہ کو آدھار کارڈ کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی Aadhar Card Awareness Program in Anantnag۔

ویڈیو دیکھیے۔

اس موقع پر مقررین نے ڈیجیٹل انڈیا Digital India میں آدھار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبا کو زور دیتے ہوئے کہا کہ آدھار ایک شناختی کارڈ ہونے کے ساتھ ساتھ کارڈ ہولڈر کی پوری جانکاری فراہم کرتا ہے۔ آدھار ہر انسان کے لیے اب ضروری ہو گیا ہے۔ ابھی تک اس کارڈ کو چند ایک محکمہ جات میں اہمیت کا حامل مانا جاتا تھا، مگر اب بچوں کے لیے بھی آدھار کارڈ ایک اہم دستاویز کے طور پر لازمی ہو گیا ہے۔ موجودہ دور میں اسے عام آدمی کے لیے کافی ضروری قرار دیا۔

Aadhar Card Awareness Program
موقع پر آدھار کارڈ بھی بنایا گیا۔۔۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ ضلع میں اس وقت 28 مراکز پر آدھا کارڑ بنانے کام جاری ہے تاکہ ہر ایک فرد کو گھر کے نزدیک ادھار سینٹر بنوانے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ موقع پر ڈپٹی سی ای او اننت ناگ محمد یوسف جان زیڑ ای او اننت ناگ و دیگر متعلقین موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.