بھارتیہ کسان یونین (راجےوال)، جمہوری کسان سبھا، بھارتیہ کسان یونین (دوآبا)، کیرتی کسان یونین اور پینڈو مزدور سبھا کے عہدیداروں نے آج یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تمام تنظیمیں مشترکہ طور پر 27 ستمبر کو جالندھر،پگواڑ قومی شاہراہ پر باٹ کیسل کے نزدیک دھرنا دیں گے۔اس دوران ایمبولینس کے علاوہ کسی بھی طرح کی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے اکالی دل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسان یونائیٹڈ فرنٹ کے خلاف تبصرے کرکے مرکزی حکومت کی حمایت کرنے کے بجائے اپنی غلطیوں کو سدھاریں۔
مزید پڑھیں:ملک میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد 120 کروڑ سے تجاوز
کسان تنظیموں نے دکانداروں، تاجروں اور مزدور طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 ستمبر کو اپنے کاروبار بند رکھ کر احتجاج میں شامل ہوں تاکہ مرکزی حکومت کو زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے لئے مجبور کیا جاسکے۔
(یو این آئی)