ملک میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد 120 کروڑ سے تجاوز

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 6:31 PM IST

ملک میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد 120 کروڑ سے تجاوز

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس ماہ میں موبائل فون صارفین کی تعداد 60 لاکھ بڑھ کر 118.68 کروڑ ہو گئی ہے۔ اس مہینے میں لینڈ لائن فون رکھنے والوں کی تعداد بھی 8.80 لاکھ بڑھ کر 2.26 کروڑ پر پہنچ گئی۔ اس طرح ٹیلی فون صارفین کی تعداد 68.80 لاکھ بڑھ کر 120.94 کروڑ تک پہنچ گئی۔

نئی دہلی: ملک میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور رواں سال جولائی میں 68.8 لاکھ نئے صارفین کے جڑنے سے ٹیلی فون صارفین کی تعداد 120.94 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد بھی 60 لاکھ سے بڑھ کر 118.68 کروڑ پہنچ گئی ہے۔

اس مہینے میں نئے صارفین کو جوڑنے کے معاملے میں ریلائنس جیو سرفہرست ہے، وہیں بھارتی ایئرٹیل دوسرے نمبر پر رہی۔ اس کے بعد ووڈا فون آئیڈیا لمیٹڈ، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اور مہانگر ٹیلی فون نگم لمیٹڈ کے صارفین کی تعداد میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹی آر اے آئی ) کی جانب سے آج یہاں جاری کردہ جولائی مہینے کےصارفین کےاعداد و شمار کے مطابق اس ماہ میں موبائل فون صارفین کی تعداد 60 لاکھ بڑھ کر 118.68 کروڑ ہو گئی ہے۔ اس مہینے میں لینڈ لائن فون رکھنے والوں کی تعداد بھی 8.80 لاکھ بڑھ کر 2.26 کروڑ پر پہنچ گئی۔ اس طرح ٹیلی فون صارفین کی تعداد 68.80 لاکھ بڑھ کر 120.94 کروڑ تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:

ٹی آراے آئی کے مطابق اس مہینے میں ریلائنس جیو 6518786 نئے صارفین کو جوڑ کر سرفہرست رہی جبکہ ائیرٹیل نے 1942993 نئے صارفین جوڑے ۔ ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ کے سب سے زیادہ 1430245 صارفین کم ہو گئے ۔ اسی طرح بی ایس این ایل کے بھی 1017669 صارفین کم ہو گئے ۔ایم ٹی این ایل کے 5874 صارفین کم ہو گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.