ETV Bharat / city

عالمی یوم صحت پر آن لائن قومی ورکشاپ کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 10:12 PM IST

اجمل خان طبیہ کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تحفظی و سماجی طب شعبہ نے عالمی یوم صحت پر ایک آن لائن قومی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ مہمان خصوصی اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیر الدین نے سن 2000 اور 2021 کے عالمی یوم صحت کی تھیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے سلسلہ میں عوامی بیداری کی شدید ضرورت ہے۔

عالمی یوم صحت پر آن لائن قومی ورکشاپ کا اہتمام
world health day observation online program

عالمی یوم صحت پر آن لائن قومی ورکشاپ میں پروفیسر ایف ایس شیرانی (ڈین فیکلٹی آف یونانی میڈیسن) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کے بعد سے علاج سے قبل امراض کی روک تھام پر توجہ دی جا رہی ہے جو بہتر حکمت عملی ہے۔ انہوں نے ورزش اور صحت مند غزا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کمزور اور غریب طبقات کے لوگوں کے لئے مجموعی صحت دیکھ بھال کے لئے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

صدر شعبہ پروفیسر روبی انجم نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے شعبہ کے مختلف صحت بیداری پروگراموں پر روشنی ڈالی۔

پروفیسر رمبھا پاٹھک (ڈین، گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، گریٹر نوئیڈا) نے کہا کہ کووڈ وبا سے غریب طبقات سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی سپلائی، ٹیسٹ اور علاج کے لیے سرحدوں کو مٹا کر سبھی کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

پروفیسر عبد الحسیب انصاری (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن بینگلورو) نے قدیم یونانی کتب کے حوالے سے کہا کہ یونانی و عرب اطباء نے زندگی کے چھہ لازمی عناصر میں اعتدال برتنے پر زور دیا ہے۔

پروفیسر سعود علی خان نے پروگرام کے انعقاد میں اپنا پورا تعاون دیا۔ پروفیسر صبوحی مصطفی اور پروفیسر محمد انور، ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم صدر اشرف، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسلم، پی جی طلبا اسکالر ایس ایم مظہر، صدف فردوس اور رضیہ احمد وغیرہ موجود رہے۔

اورگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر عمارابن انور نے اظہار تشکر کیا جب کہ ورکشاپ کنوینر ڈاکٹر عبدالعزیز خان نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.