ETV Bharat / city

روزے کی اہمیت غیر مسلم روزے دار کی زبانی

author img

By

Published : May 21, 2020, 6:03 PM IST

ماہ صیام کا مقدس مہینہ چل رہا ہے عام طور پر روزے کا ذکر آتے ہی ذہن میں کسی مسلم شخص کی تصویر بن جاتی ہے۔ لیکن روزہ رکھنے والوں میں صرف مسلم ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی شامل ہیں۔

ajmer: meet the non-muslim who has been fasting for 8 years
روزے کی اہمیت غیر مسلم روزے دار کی زبانی

بھارت کی گنگا جمنی تہذیب پوری دینا میں اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے۔ اس گنگا جمنی تہذیب کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں کے لوگ مختلف مذاہب کا احترام کرتے ہوئے ایک دوسرے کے تہواروں کو عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔ ابھی ماہ صیام کا مقدس مہینہ چل رہا ہے عام طور پر روزے کا ذکر آتے ہی ذہن میں کسی مسلم شخص کی تصویر بن جاتی ہے۔ لیکن روزہ رکھنے والوں میں صرف مسلم ہی نہیں بلکہ غیر مسلم لوگ بھی شامل ہیں۔

ویڈیو

ہم آپ سے ایسے ہی چند افراد سے ملاقات کرا رہے ہیں جو گنگا جمنی تہذیب کی زندہ مثال پیش کرتے ہوئے رمضان المبارک میں روزے کا اہمتام کر رہے ہیں۔

ریاست راجستھان کے مشہور شہر اجمیر سے تعلق رکھنے والے راہل اپنی بیوی کے ساتھ روزہ رکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ 8 برسوں سے رمضان کے روزے رکھ رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' انہوں نے موجودہ مہلک وباء کے پیش نظر عقیدت کے ساتھ روزہ رکھ کر دعاء گو ہیں کہ اس وباء سے نجات مل جائے'۔

ان کا ماننا ہے کہ روزہ رکھنے سے پیٹ کی مختلف بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں، یہ صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے، مزید اگر روزہ رکھنے کا عزم کرلیا جائے تو روزہ رکھنا کوئی مشکل کام نہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.