ETV Bharat / city

گجرات میں بارش سے موسم خوشگوار

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 5:51 PM IST

گجرات میں 30 اگست سے موسلا دھار بارش شروع ہونے عوام کو گرمی سے کافی راحت ملی ہے۔ بارش شروع ہونے سے جہاں کسانوں نے راحت کی سانس لی ہے تو دوسری جانب عوام میں خوشی ہے۔ درین اثناء محکمہ موسمیات گجرات نے آئندہ چار روز تک گجرات میں بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔

heavy raining after long time in gujarat
بارش سے موسم ہوا سہانا، گرمی سے ملی راحت

محکمہ موسمیات نے جنوبی گجرات، شوراشٹر اور کچھ میں مو سلا دھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ طویل انتظار کے بعد بارش کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس بارش سے کسانوں کی فصلوں کو فائدہ ہو گا۔ احمدآباد کے ساتھ شمالی گجرات اور وسطی گجرات کے کئی علاقوں میں پیر کے روز سے بارش جاری ہے۔

گجرات کی 57 تحصیل میں بارش درج کی گئی ہے جبکہ سابر کانٹھا کے تولود میں تو دے دو انچ بارش درج کی گئی ہے۔ ایسے میں احمدآباد کے دانی لمڈا علاقے میں تیز بارش ہونے سے مقامی لوگوں میں چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔

بارش سے لطف اندوزی کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ ایک لمبے انتظار کے بعد کل سے بارش ہو رہی ہے۔ احمدآباد کے ہر علاقے میں بارش جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے ماحول ٹھنڈا ہوگیا ہے ہم بارش میں نہا بھی رہے ہیں اور بارش کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

احمد آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لوگوں نے مزید کہا کہ بارش ہمارے لیے اور کسانوں کے لیے خوشیاں لے کر آئی ہے۔ گجرات میں بارش نہ ہونے کی کمی سے پانی کی قلت کا مسئلہ پیدا ہو رہا تھا۔ ندی ڈیم سوکھ گئے تھے اور فصلیں لگانے میں کسانوں کو دقتیں آ رہی تھیں، ایسے می‍ں بارش ہونے کے بعد اب ان تمام مسائل سے راحت ملنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.