ETV Bharat / business

Why Short Term Investments Need Extra Caution قلیل مدتی سرمایہ کاری میں احتیاط ضروری ؟

author img

By

Published : Nov 10, 2022, 2:05 PM IST

بڑھتی ہوئی شرح سود کو مدنظر سرمایہ کاروں کو اپنی سرمایہ کاری کے انتخاب میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔ صرف احتیاط کی صورت میں ہی سرمایہ کار اپنی محنت کی کمائی سے بغیر کسی نقصان کے منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ Why Short Term Investments Need Extra Caution

Why short term investments need extra caution? Find out here
قلیل مدتی سرمایہ کاری میں احتیاط ضروری

حیدرآباد: بڑھتی ہوئی شرح سود کو دیکھتے ہوئے، ان دنوں سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے انتخاب میں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ خصوصاً قلیل مدتی سرمایہ کاری میں جب سرمایہ کار ایک سے پانچ برس تک قلیل کا ارادہ رکھتے ہوں، تو انہیں احتیاط سے درست منصوبوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ صرف اس صورت میں ان کی محنت کی کمائی کو بغیر کسی نقصان کے ضمانتی منافع حاصل کرنے کی گنجائش ہوگی۔ Why Short Term Investments Need Extra Caution

سرمایہ کاری کے منصوبے منتخب کرنے سے پہلے سرمایہ کار کو اپنی مجموعی ضروریات پر غور کرتے ہوئے مالی اہداف طے کرنا چاہیے۔ طویل مدتی منصوبے اچھے منافع دیتے ہیں۔ جب کہ، قلیل مدتی سرمایہ کاری ہمیں جب بھی ضرورت محسوس ہوتی ہے رقوم نکالنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس طرح صرف ان قلیل مدتی سرمایہ کاری کا انتخاب کرنا بہت ضروری ہے جو محفوظ ہوں۔

'لیکوڈ فنڈز' کو قلیل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر منتخب کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ مؤثر طریقے سے ایک قسم کے ہنگامی فنڈ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہ بینک کھاتوں میں بچت کے ذخائر کے مقابلے میں قدرے بہتر ریٹرن دیتے ہیں۔ لیکوڈ فنڈز کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ لیکوڈ فنڈز کی مدت ایک سے 90 دن تک ہوتی ہے۔ سب سے قابل ذکر نکتہ یہ ہے کہ لیکوڈ فنڈز کی خالص اثاثہ قیمت (NAV) مستحکم رہتی ہے اور یہ صرف مخصوص حالات میں کم ہوتی ہے۔ لیکوڈ فنڈز کی دیگر خصوصیات میں ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ بآسانی رقم میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

قلیل مدتی فنڈز کے بعد 'مختصر دورانیے کے فنڈز' ہیں جن میں صرف تین سے چھ ماہ تک کے لیے سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔ یہ مختصر فنڈز کمپنیوں کو قرض فراہم کرتے ہیں۔ اس طرح لیکوڈ فنڈز کے مقابلے میں ان مختصر فنڈز میں خطرے کا عنصر تھوڑا ہوتا ہے۔ تاہم، مختصر سرمایہ کاری بینکوں میں فکسڈ ڈپازٹس کے مقابلے میں مساوی یا قدرے زیادہ منافع بخش ہے۔

وہ لوگ جو ایکوئٹی اور فیوچرز میں سرمایہ کاری کرکے تھوڑا زیادہ منافع حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ 'آربٹریج فنڈز' arbitrage funds کو ترجیح دے سکتے ہیں۔ وہ تقریباً آٹھ سے نو فیصد سالانہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ سرمایہ کار 'منی مارکیٹ فنڈز' کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں جو ان میوچل فنڈز میں سے ہیں جن میں سب سے کم خطرے کا عنصر ہوتا ہے۔ یہ فنڈز سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ وہ تین ماہ سے ایک سال کی مدت کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے لیے قابل رسائی ہیں۔ جو لوگ زیادہ ٹیکس سلیب میں ہیں وہ ان منی مارکیٹ فنڈز کو فکسڈ ڈپازٹس کے متبادل کے طور پر منتخب کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.