ETV Bharat / business

Stock Market Ends Lower: گھریلو شیئر مارکیٹ گراوٹ

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 8:35 PM IST

Sensex losses 566 pts, Nifty around 17,800 dragged by IT, banks; metal, power gain
گھریلو شیئر مارکیٹ گراوٹ

بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے 566.09 پوائنٹس گر کر 59610.41 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 149.75 پوائنٹس گر کر 17807.65 پوائنٹس پر آگیا۔ Stock Market Ends Lower

آسمان چھوتی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اگلے ماہ شرح سود میں زبردست اضافے کے امکان سے مایوس سرمایہ کاروں کی فروخت کی وجہ سے عالمی بازار میں گراوٹ کے دباؤ کے تحت گھریلو اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل دوسرے دن گر کر بند ہوئی اور سینسیکس 60 ہزارپوائنٹ سے نیچے گر گیا۔ Stock Market Ends Lower

بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے 566.09 پوائنٹس گر کر 59610.41 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 149.75 پوائنٹس گر کر 17807.65 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں خریداری سے مارکیٹ کو سہارا ملا۔ اس مدت کے دوران، بی ایس ای مڈ کیپ 0.41 فیصد بڑھ کر 25,175.79 پوائنٹس اورا سمال کیپ 0.38 فیصد بڑھ کر 29,695.94 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex Losses 566 pts, Nifty Around 17,800

اس دوران بی ایس ای کے 10 گروپس سرخ نشان پر رہے جبکہ باقی نو گروپس کے شیئر سبز نشان پر رہے۔ ہیلتھ کیئر 0.44، آئی ٹی 1.40، آٹو 0.33، بینکنگ 1.04، کنزیومر ڈیوریبلز 0.04، ریئلٹی 0.28 اور ٹیک گروپ کے شیئر 1.22 فیصد گرے۔ دوسری طرف، یوٹیلیٹیز گروپ 1.91 فیصد پر سب سے زیادہ فائدہ تیزی پر رہا۔

امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی گورنر لائل برینارڈ نے کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں شرح سود میں اضافے کی توقع رکھتی ہیں تاکہ امریکی مالیاتی پالیسی کو "زیادہ غیر جانبدارانہ پوزیشن" پر لے جایا جا سکے۔ جس کی وجہ سے مایوس سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت عالمی بازار میں گراوٹ کا باعث بنی۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.44، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.30، جاپان کا نکی 1.58 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.87 فیصد گر گیا۔ تاہم چین کا شنگھائی کمپوزٹ0.02 کے معمولی اضافے میں کامیاب رہا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.