ETV Bharat / business

Sensex and Nifty Ends Lower: سنسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

author img

By

Published : Apr 5, 2022, 8:39 PM IST

بی ایس ای میں کل 3507 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2345 کے حصص سبز جبکہ 1056 کے حصص سرخ نشان پر تھے، جب کہ 106 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Sensex drops 435 points; Nifty ends below 18,000
سنسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

روس پر اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایشیائی بازاروں میں تیزی کے باوجود مقامی سطح پر ایچ ڈی ایف سی بینک، ایچ ڈی ایف سی، ریلائنس، ایس بی آئی اور ماروتی جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے دباؤ میں آج شیئر بازارمیں گزشتہ روز کی تیزی پر بریک لگ گیا اور نفٹی 18 ہزار سے نیچے بند ہوا۔ Sensex and Nifty Ends Lower

بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 435.24 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 60176.50 پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا لیکن نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 96 پوائنٹس گر کر 18 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 17957.40 پر آگیا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری ہوئی جس نے مارکیٹ کو مزید گرنے سے بچا لیا۔ اس مدت کے دوران بی ایس ای مڈ کیپ 1.28 فیصد بڑھ کر 25,072.44 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.37 فیصد بڑھ کر 29,582.49 پوائنٹس پر پہنچ گیا Sensex drops 435 points; Nifty ends below 18,000۔ بی ایس ای پر کل 3507 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2345 کے حصص سبز جبکہ 1056 کے حصص سرخ نشان پر تھے، جب کہ 106 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ ایشیائی مارکیٹوں میں اضافہ ہوا جبکہ یورپی منڈیوں میں کمی ہوئی۔ جاپان کا نکی 0.19، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.10 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.94 فیصد بڑھ گیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.