Xiaomi India چینی کمپنی شاؤمی کے 5551 کروڑ روپے ضبط ہوں گے

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 2:07 PM IST

Rs 5,551 crore seized from Xiaomi India

چینی اسمارٹ فون کمپنی شاؤمی کے خلاف 5 ہزار 551 کروڑ روپے کے ضبطی کی تصدیق۔ Rs 5,551 crore seized from Xiaomi India

نئی دہلی: غیر ملکی زر مبادلہ کے بندوبست سے متعلق قانون کے تحت اتھارٹی ایف ای ایم اے نے چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی Xiaomi کے بینک کھاتوں میں جمع 5,551 کروڑ روپے کی ضبطی کے حکم کو منظوری دے دی ہے۔ یہ بھارت میں اب تک کی سب سے بڑی ضبطی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کے روز فیما کمپیٹنٹ اتھارٹی کے اس فیصلے کے بارے میں معلومات دی۔ ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے 29 اپریل کو فیما ایکٹ کے تحت Xiaomi کے اس بینک ڈپازٹ کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ Rs 5,551 crore seized from Xiaomi India

یہ رقم انفورسیمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED ضبط کرے گا۔ ED نے چین کی فون بنانے والی اس کمپنی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے 5 ہزار 551 کروڑ روپے کے برابر‘ غیر ملکی کرنسی‘ تین کمپنیوں کو بھیجی ہے۔ ان میں سے ایک‘ Xiaomi گروپ کی کمپنی ہے اور دو امریکہ میں قائم غیر متعلقہ کمپنیاں ہیں۔ یہ رقم رائلٹی کے نام پر دی گئی ہے۔

ED نے فیما کے تحت پہلے 29 اپریل کو بینک میں جمع اس رقم کی ضبطی کا حکم جاری کیا تھا اور بعد میں‘ اِسے قانون کے مطابق منظوری کےلیے اتھارٹی کو بھیجا تھا۔ یہ اتھارٹی ملک میں غیر ملکی زر مبادلہ سے متعلق ضابطوں کی خلاف ورزی کے معاملات دیکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.