ETV Bharat / business

Platform Ticket Price Increases پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 1:26 PM IST

دہلی ڈویژنل ریلوے منیجر (DRM) نے لوگوں کے رش کو دیکھتے ہوئے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 10 سے 30 روپے تک بڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ حکم دہلی کے تمام اسٹیشنوں پر 31 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔ Platform Ticket Price Increase

Platform Ticket Price Increase
پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ

نئی دہلی: اگر آپ اپنے گھر والوں کو ٹرین پکڑوانے کے لیے ریلوے اسٹیشن جا رہے ہیں تو آپ کی جیب تھوڑی ڈھیلی ہونے والی ہے۔ دراصل اب پیلٹ فارم ٹکٹ 10 روپے میں دستیاب نہیں ہوگی، بلکہ پلیٹ فارم ٹکٹ تین گنا اضافہ کے ساتھ 30 روپے میں ملے گی۔ دہلی ڈویژنل ریلوے منیجر (DRM) نے تہوار کے موقع پر لوگوں کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ہے۔ Platform Ticket Price Increase

نئی دہلی، پرانی دہلی، آنند وہار ٹرمینل، حضرت نظام الدین، دہلی سرائے روہیلا اور غازی آباد اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تہواروں کے موقع پر کثیر تعداد میں لوگ گھروں کو جانے کے لیے ریلوے سٹیشنوں کا رخ کررہے ہیں، نوراتری اور دسہرہ کے بعد آنے والے دنوں میں دیوالی، چھٹھ اور دیگر تہواروں کی وجہ سے اسٹیشنوں میں بھیڑ بڑھ گیا ہے۔

دیوالی اور چھٹھ پوجا کے موقع پر کثیر تعداد میں لوگ بہار، اتر پردیش جانے کے لیے نئی دہلی، پرانی دہلی اور دیگر ریلوے اسٹیشنوں کا رخ کررہے ہیں۔ خاص طور پر پلیٹ فارم ٹکٹ خریدنے کے لیے ایک لمبی لائن ہوتی ہے۔ دہلی ڈویژنل ریلوے منیجر (DRM) نے تہوار کے موسم میں لوگوں کے رش کو دیکھتے ہوئے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 10 سے 30 روپے تک بڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔ دہلی ڈویژنل ریلوے منیجر (DRM) کے جاری کردہ حکم کے مطابق 31 اکتوبر تک ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم ٹکٹ صرف 30 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ اس کے بعد یکم نومبر سے پلیٹ فارم ٹکٹ دوبارہ 10 روپے کی اسی قیمت پر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.