ETV Bharat / business

No cost EMI نوکوسٹ ای ایم آئی کے خریدار ان باتوں کا خیال رکھیں

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 2:27 PM IST

نوکوسٹ EMI مہنگے ایشیا کی خریداری کے لیے مفید ہے۔ تاہم اس میں ایک نقص یہ ہے کہ آپ رعایت سے محروم ہوں گے، شرح سود بھی اصل قیمت میں ایڈجسٹ ہوگا۔ وہیں نوکوسٹ ایم ایم آئی کا نام سن کر بہت سے صارفیں اس جانب راغ ہورہے ہیں، اگر آپ بھی نوکوسٹ ایم ایم آئی کے ذریعے خریداری کرنا چاہتے ہیں تو یہ ضرور پڑھیں۔ No cost EMI

No cost EMI offers no extra benefits other than instalments
نوکوسٹ ای ایم آئی کے خریدار ان باتوں کا خیال رکھیں

حیدرآباد: پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، نو کوسٹ ای ایم آئی آپ کی خریداری کی فوری خواہشات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ مہنگا سمارٹ ٹی وی ہو یا پریمیم موبائل فون خریدنے کے لیے پیسے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم اس میں واحد نقص یہ ہے کہ اس کے ذریعے خریداری کرنے پر ممکنہ طور پر کوئی اضافی فائدہ نہیں دیے جا ئیں گے۔ مزید کہ فرمز رعایت سے انکار کرتے ہیں اور مصنوعات کی قیمت میں شرح سود کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ خواہشمند صارفین قسطوں کے ذریعے ادائیگی کی سہولت کو دیکھتے ہوئے اس جانب راغب ہورہے ہیں۔ No cost EMI

تہواروں اور خاص مواقع کے دوران کمپنیوں اور فرمزوں کی جانب سے بہت رعایتیں دی جارہی ہیں۔ ڈیجیٹلائزیشن کے اس دور میں ہر کوئی ہائی ٹیک اشیا کو اپ گریڈ کرنے کی ریس میں ہے، ایسے وقت میں آن لائن نوکوسٹ EMI کے ذریعے خریداری کرنے سے قبل کن پہلوؤں پر غور کرنے کی ضرورت ہے، آیئے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ No cost EMI offers no extra benefits other than instalments

یہ بات ہمیشہ یاد رکھنیں کہ کچھ پانے کے لیے ہمیں کچھ کھونے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ رعایت عام طور تب دی جاتی ہے جب کل رقم ایک بار ادا کردی جائے۔ اگر نو کوسٹ EMI سہولت کا فائدہ اٹھانا ہے تو ہمیں رعایت کھونے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ مثال کے طور پر ایک سامان کی اصل قیمت 5000 روپے ہے، جو 10فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ 4500 میں فروخت کے لیے تیار ہے، ای ایم آئی کے ذریعے خریداری کرنے پر آپ اس ڈسکاؤنٹ سے محروم رہیں گے۔

کسی نہ کسی طرح کمپنیاں لاگت کو وصولی کریں گے۔ اگر کسی چیز کی پیداواری لاگت 5000 روپے ہے اور آپ ایم ایم آئی کے ذریعے اسے خرید رہے ہیں تو، آپ کو بارہ ماہ تک 500 روپے ادا کرنے ہوں گے، اس کا مطلب ہوا کہ آپ ایک ہزار روپے اضافہ ادا کرکے اسے 6000 میں خرید رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کمپنیاں ایک اور طریقہ اختیار کرتی ہیں، جو کہ عام ای ایم آئی کی خریداری کے دوران الگ سے شرح سود ظاہر کرتی ہے، لیکن نوکوسٹ ای ایم آئی میں کوئی سود الگ سے ذکر نہیں ہوتا۔ تاہم مصنوعات کی قیمت کم وبیش ایک جیسی ہوگی۔ نوکسٹ ای ایم آئی کا فائد صرف یہ ہے کہ صارف کو ایک ہی وقت میں کل لاگت کی ادائیگی کے لیے تمام رقم جمع کرنے کی ضرورت نہیں۔

نوکوسٹ EMI مہنگے ایشیا کی خریداری کے لیے مفید ہے، کیوں کہ اس کے ذریعے خریداری کرنے پر ایک ہی وقت میں کل رقم ادا کرنے کی ضرورت ہیں۔ مزید برآں، ای کامرس فرمز اور تاجر خصوصی رعایت پیش کرتے ہیں اگر ایسی خریداری مخصوص ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ان سہولیات کے تحت زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے ان تمام عوامل کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔

قسطوں کی ادائیگی سے متعلق قواعد نوکوسٹ EMI خریداریوں پر بھی نافذ ہوں گے۔ کوئی بھی ڈیفالٹ کریڈٹ سکور کو بری طرح سے متاثر کرے گا۔ جب ایک یا زیادہ قسطیں زیر التواء ہوں تو اپنی ادائیگی کی صلاحیت کو چیک کریں۔ آپ کو نوکوسٹ EMI پیشکشوں کے تحت پیشگی ادائیگیوں یا دیر سے ادائیگی کے جرمانے کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہوگا۔ اس جانب تبھی رخ کریں جب سب کچھ آپ کے لیے ضروری ہو۔

آپ ریفریجریٹر، واشنگ مشین یا کوئی بھی سامان نوکوسٹ پر خرید سکتے ہیں۔ کمپنیاں اور آن لائن کامرس فرمز یہ سہولت ہر قسم کے اشیائے ضروریہ پر دے رہی ہیں۔ چاہے آپ کے پاس نقد رقم ہو یا نہ ہو، کوئی بھی آلات یا آلہ صرف ایک بٹن کے کلک پر خریدا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.