ETV Bharat / business

Petrol Diesel Update پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 5:05 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

بھارتی تیل کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کیا۔ جاری کردہ ریٹ کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Petrol and diesel prices stable

نئی دہلی: عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی کے درمیان گھریلو سطح پرپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر آج جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں مستحکم ہونے کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔ عالمی سطح پر آج یو ایس کروڈ 0.07 فیصد بڑھ کر 71.79 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 0.03 فیصد اضافے کے ساتھ 76.31 ڈالر فی بیرل پر رہا۔

واضح رہے کہ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر، جے پور میں پٹرول 108.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.89 روپے فی لیٹر، چنئی میں پٹرول 102.73 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.33 روپے فی لیٹر، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر، گروگرام میں پٹرول 96.77 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.65 روپے فی لیٹر، لکھنؤ میں پٹرول 96.62 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.82 روپے فی لیٹر ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ہر صبح چھ بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ ایس ایم ایس کے ذریعے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بھی جان سکتے ہیں۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ پر جا کر آپ کو RSP اور اپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 نمبر پر بھیجنا ہوگا۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے، جو آپ کو IOCL کی ویب سائٹ سے ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: MSP Rate Rice دھان کی قیمت میں 143 روپے کا اضافہ، مونگ کی قیمت میں 803 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.