ETV Bharat / business

Petrol Diesel Prices پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 11:15 AM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ Petrol Diesel Prices in India

نئی دہلی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل تک گرنے کے باوجود پیر کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.59 فیصد گر کر 85.64 ڈالر فی بیرل پر آ گئی اور یو ایس کروڈ بھی 0.47 فیصد کم ہو کر 78.37 ڈالر فی بیرل رہا۔ Petrol Diesel Prices in India

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں گزشتہ چار ماہ سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Taxi Fare Hike in Mumbai ممبئی میں ٹیکسی اور آٹو کے کرایوں میں اضافہ

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

شہر............پیٹرول............ڈیزل........................ (روپے فی لیٹر)

دہلی.............96.72..89.62

ممبئی ............... 106.31..94.27

کولکتہ ......106.03..92.76

چنئی...................102.63..94.24

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.