ETV Bharat / business

Sensex, Nifty Ends Lower: اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ جاری

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 8:26 PM IST

Nifty ends below 17,600, Sensex falls 388 pts
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ جاری

بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں پر بھی فروخت کا غلبہ رہا۔ مڈ کیپ 1.45 فیصد گر کر 25,037.71 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.47 فیصد گر کر 29,441.67 پوائنٹس پر آگیا۔ Stock Markets Ends Lower

امریکہ اور یورپی مارکیٹ کے دباؤ میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ کے خدشے کی وجہ سے تقریباً ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کی وجہ سے گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن گراوٹ آئی اور سینسیکس-نفٹی نصف فیصد سے زیادہ گر گیا۔ Sensex, Nifty Ends Lower

بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 388.20 پوائنٹس گر کر 58576.37 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 144.65 پوائنٹس گر کر 17530.30 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں پر بھی فروخت کا غلبہ رہا۔ مڈ کیپ 1.45 فیصد گر کر 25,037.71 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.47 فیصد گر کر 29,441.67 پوائنٹس پر آگیا۔ Nifty Ends below 17,600, Sensex Falls 388 pts

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا میں خوردہ افراط زر کے اعداد و شمار جاری ہونے والے ہیں۔ اس میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ سے مایوس سرمایہ کاروں نے زبردست طریقے سے فروخت کیا، جس سے یورپی منڈی ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس سے مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہوئی۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای0.42، جرمنی کا ڈی اے ایکس0.97 اور جاپان کا نکئی1.81 فیصد گر گیا۔ تاہم ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.52 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.46 فیصد بڑھ گیا۔

اس دوران بی ایس ای کے تمام 19 گروپس فروخت ہوئے۔ بیسک میٹریلس 2.16، توانائی 2.78، صنعتی 1.39، آئی ٹی 1.53، ٹیلی کام 1.86، کیپٹل گڈز 1.65، میٹلز 3.50، آئل اینڈ گیس 2.47، ریئلٹی 2.66 اور ٹیک گروپ 1.34 فیصد لڑھک گئے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.