ETV Bharat / business

Japan's High Speed trains: جاپان، بھارت کو تیز رفتار ریل کی جدید ٹیکنالوجی دے گا

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 4:25 PM IST

جاپان کے سفیر ساتوشی سوزوکی نے منگل کو ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ Japan's High Speed trains کی تعمیر میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تیز رفتار ریلوے لائن بھارت-جاپان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گی۔

japans-high-speed-trains-to-be-modified-for-indian-conditions
جاپان، بھارت کو تیز رفتار ریل کی جدید ٹیکنالوجی دے گا

جاپان نہ صرف ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریلوے Japan's High Speed trains کو اپنے وقت کی جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرے گا، بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو اپ ڈیٹ کرنے اور منصوبے میں تاخیر کے سبب لاگت بڑھنے پر اضافی تعاون حاصل کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ Japan,s bullet train to be Indianized

جاپان کے سفیر ساتوشی سوزوکی نے منگل کو ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ کی تعمیر میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار ریلوے لائن بھارت-جاپان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گی۔

مسٹر سوزوکی نے سورت ہائی اسپیڈ اسٹیشن کی تعمیراتی سائٹ، سیگمنٹ اور گرڈر کی تعمیر کی جگہ کا دورہ کیا، جو اس پروجیکٹ کے تحت سب سے پہلے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ستیش اگنی ہوتری اور دونوں ممالک کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مسٹر سوزوکی نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ ہائی سپیڈ ریلوے بھارت-جاپان تعلقات میں ایک اہم فلیگ شپ پروگرام ہے اور جاپان اس سلسلے میں اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی بھارت کو دے گا، تاکہ بھارت اپنی استعداد کی بنیاد پر مزید تیز رفتار ریل پروجیکٹس کی تکمیل کر سکے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.