ETV Bharat / business

Indoor Solar Cooking Stove: انڈین آئل نے انڈور سولر کوکنگ سسٹم متعارف کرایا

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 9:13 PM IST

انڈین آئل کارپوریشن کے چیئرمین مادھو ویدیا نے مرکزی پیٹرولیم اور گیس کے وزیر ہردیپ پوری اور دیہی ترقی کے وزیر گری راج سنگھ کی موجودگی میں 'سوریہ نوتن' Surya Nutan انڈور سولر کوکنگ Indoor Solar Cooking Stove سسٹم کی نمائش کی۔

indian-oil-unveils-indoor-solar-cooking-stove
انڈین آئل نے انڈور سولر کوکنگ سسٹم متعارف کرایا

نئی دہلی: انڈین آئل نے بدھ کو اپنے شمسی توانائی سے چلنے والے 'سوریہ نوتن' Surya Nutan انڈور سولر کوکنگ سسٹم کی نمائش کی جس کے تحت بغیر کسی خرچ کے چار افراد کے کنبہ کے لیے مکمل ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا آسانی سے پکایا جا سکتا ہے۔ Indian Oil unveils indoor solar cooking stove

انڈین آئل کارپوریشن کے چیئرمین مادھو ویدیا نے مرکزی پیٹرولیم اور گیس کے وزیر ہردیپ پوری اور دیہی ترقی کے وزیر گری راج سنگھ کی موجودگی میں 'سوریہ نوتن' انڈور سولر کوکنگ سسٹم کی نمائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سسٹم میں کھانا پکانے کا آلہ باورچی خانے میں نصب کیا جائے گا اور سولر پینل کھلی جگہ پر رکھا جائے گا جس سے سورج طلوع ہونے کے دوران سولر پینل شمسی توانائی کو جذب کر کے سسٹم میں محفوظ کر لے گا، جسے کھانا پکانے کے دوران استعمال کیا جائے گا۔

ویدیا نے کہا کہ سوریہ نوتن Surya Nutan Cooking Stove کے تین قسم کے ماڈل ہوں گے۔ سورج چمکنے پر سوریا نوتن ایل کام کرے گا، سوریا نوتن ایل ڈی سے دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا پکایا جاسکے گا اور سوریا نوتن ایل ڈی بی سے ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا تیار کیا جاسکے گا۔'

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہردیپ پوری نے کہا کہ انڈین آئل کارپوریشن نے یہ انقلابی آلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حوصلہ افزائی سے تیار کیا ہے۔ اس سے نہ صرف قدرتی ایندھن کی بچت ہوگی بلکہ کاربن کے اخراج میں بھی نمایاں کمی لائی جاسکے گی۔ مودی حکومت کی 'اجولا یوجنا' کے بعد یہ حکومت کا ایک اور انقلابی قدم ہوگا، جس سے لوگوں کو کھانا پکانے میں مدد ملے گی۔ اس سے پیسے کی بھی بچت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر اس کی تیاری سے اس کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی اور یہ عام لوگوں کی رسائی میں آ جائے گا۔ پرائیویٹ سیکٹر سے بھی اس کی تیاری میں دلچسپی کی امید ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک میں اس کے وسیع پیمانے پر استعمال کے بعد بیرون ملک سے بھی اس کی مانگ آئے گی۔'

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.